ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
دین یا آبرو کے نقصان کے مقابلہ میں ہفت اقلیم کی بھی پرواہ نہ کروں ملفوظ (44) فرمایا کہ الحمدللہ اگر دین کا یا آبرو کا ذرہ برابر بھی نقصان ہوتا ہو تو ہفت اقلیم کی سلطنت کی بھی پرواہ نہ کروں ـ تکبر سے کفر کے بربر نفرت ملفوظ (45) ایک صاحب کے ذریعہ سے حضرت کا قول پہنچا کہ تکبر سے مجھ کو کفر کے برابر نفرت ہے ـ حضرات اکابر کا مقام ملفوظ (46) فرمایا کہ مخالفین تو ہمارے حضرات کو کیا پہچانتے جو معتقدین اور موافقین ہیں انہوں نے بھی ان حضرا کو جیسا کہ حق ہے نہیں پہچانا - مناسبت دیکھ کر تعلیم ہونی چاہئے ملفوظ (47) ایک صاحب نے جو دوسرے خاندان کے درویش تھے لکھا کہ مجھ کو فنا اور بقا کے درجے تو حاصل ہو چکے تھے اب ایک خواب کی بناء پر ان کا خیال تھا کہ وہ ابدال ہو گئے ـ حضرت سے برائے اطمینان اس خواب کی تعبیر چاہی ـ حضرت نے بہت افسوس کیا ، فرمایا کہ آجکل بعض درویشوں میں یہ بڑا مرض ہو گیا ہے کہ کمالات کے بہت در پے ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو کامل سمجھنے لگتے ہیں ، حالانکہ یہ شان عبدیت کے بالکل خلاف ہے ـ کسی چشتی سے آپ ایسی بات کبھی نہ سنئیے گا ـ چشتیہ تو بس خاک اور سینہ چاک ہونا چاہتے ہیں اور بعض سلسلہ والے پاک ہونا چاہتے ہیں ـ ابدال ہو جانے پر حضرت نے ہنس کر فرمایا کہ بھائی ہم تو پہلے گوشت والے تھے اب دال ہو گئے ہیں ـ کسی ایسے سے پوچھو جو گوشت ہو ـ احقر نے عرض کیا کہ یہ کیون نہ کہا جاوے کہ خود ہی پہلے گوشت تھے اب دال ہو گئے ہیں ـ فرمایا ہاں یہ آپ نے ٹھیک کہا ـ ایک بار ایک دوسرے سلسلہ کے ایک صاحب رخصت ہو کر تشریف لے گئے ـ فرمایا کہ نیک بخت اور خوش عقیدہ شخص ہیں ـ ایک بزرگ سے بیعت تھے ، ان کا انتقال ہو گیا ـ مجھ سے بیعت ہونے کی درخواست کی ـ میں نے کہا کہ