ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ دائزہ اسلام سے خارج ہو جاوے ، مردودیت تک کبھی نوبت نہیں پہنچتی ـ برخلاف اس کے ہزار برس کی عبادت میں بھی بذاتہ یہ اثر نہیں کہ کسی کو مردودیت سے محفوظ رکھ سکے ـ چنانچہ شیطان نے لاکھوں برس عبادت کی لیکن وہ اس کو مردودیت سے نہ روک سکی ـ یہی معنی ہیں اس شعر کے ـ یک زمانے صحبت با اولیاء بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا کیونکہ ظاہر ہے کہ ایسی چیز جو مردودیت سے ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دے ہزار ہا سال کی اس عبادت سے بڑھ کر ہے جس میں یہ اثر نہ ہو ـ ہر حدیث میں تصوف ہے ملفوظ (17) فرمایا کہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ حدیثوں میں تصوف نہیں اور میں کہتا ہوں کہ وہ حدیث ہی نہیں جس میں تصوف نہیں ـ یعنی ہر حدیث میں تصوف ہے مگر لوگ تصوف کی حقیقت نہیں جانتے ـ بدوں صحبت شیخ محض تسبیح کا کچھ فائدہ نہیں ملفوط (18) حضرت ایک بار فرما رہے تھے کہ بدوں صحبت شیخ کے اگر کوئی لاکھ تسیح پڑھتا رہے کچھ نفع نہیں ـ احقر نے عرض کیا کہ حضرت خود ذکر اللہ میں یہ صفت ہونی چاہئے تھی کہ وہ خود کافی ہو جایا کرتا ـ صحبت شیخ کی کیوں قید ہے ـ فرمایا کہ کام جب بناوے گا ذکر اللہ ہی بناوے گا ـ لیکن عادت اللہ یہ جاری ہے کہ بدوں شیخ کی صحبت کے نرا ذکر کام بنانے کے لئے کافی نہیں ـ اس کے صحبت شیخ شرط ہے ـ جس طرح کہ کاٹ جب کرے گی تلوار ہی کرے گی لیکن شرط یہ ہے کہ وہ کسی کے قبضہ میں ہو ـ ورنہ اکیلی تلوار کچھ نہیں کر سکتی ـ گو کاٹ جب ہو گا تلوار ہی سے ہو گا ـ جو نفع ذکر و شغل کا شیخ کے پاس رہ کر ہوتا ہے وہ دور رہ کر نہیں ہوتا ملفوظ (19) فرمایا کہ پیشتر میرا یہ خیال تھا کہ شیخ کے ہاس رہنے کی ایسی ضرورت نہیں ، ذکر و شغل کرتا رہے ـ گو شیخ سے دور ہو کافی ہے ـ لیکن اب تجربہ کے بعد معلوم ہوا کہ جو نفع ذکر و شغل کا شیخ