ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
نہ جاننے کی ـ پیر ڈھونڈ نے کا طریقہ ملفوظ (113) ایک خط میں لکھا آیا تھا کہ پندرہ برس سے دعا کامل پیر ملنے کی اور رزق کی مانگ رہا ہوں لیکن قبول نہیں ہوئی ـ گو شکایت نہیں کرتا ہوں ـ اس پر فرمایا کہ پیر ملنے کی کیوں دعا کی ہے ـ اس سے تو یوں دعا کرتے کہ کوئی پیر خود گھر بیٹھے مجھ کو آ کر ڈھونڈ لے ـ اس کا جواب یہ تحریر فرمایا کہ ایسے شکوک دور بیٹھے رفع نہیں ہوتے زبانی گفتگو کی ضرورت ہے ـ 6 - جمادی الاول 33ھ مدرسہ کے اساتذہ کرام کا احترام ملفوظ (114) اپنے ایک عزیز کے لڑکے کو جو قرآن مجید سنانے مسجد میں آیا تھا فرمایا کہ دیکھو تم یہاں مسجد میں مجھے کلام مجید سنانے مت آیا کرو ـ اگر تم چاہتے ہو تو میں صبح جنگل سے واپس آیا کروں تو گھر میں تم پہلے سے موجود رہا کرو ، وہاں میں سن لیا کروں گا ـ کیونکہ تم نے اپنے سب استادوں کو خفا کر رکھا ہے اور اب مدرسہ میں تمہارا کوئی سبق نہیں ہوتا ـ اگر میں تم کو یہاں آ کر کلام مجید سنانے کی اجازت دوں گا تو مدرسہ کے اساتذہ کی دل شکنی ہے ـ سب لوگ کہیں گے کہ دیکھو یہ اپنے عزیزوں کے ساتھ رعایت کرتا ہے ـ اس میں ہماری بدنامی ہے ـ اور اگر یہاں پھر کبھی تم سے کوئی حرکت ہو گئی تو بس یہی ہو گا کہ س نے یہاں آ نے کی اجازت دے رکھی تھی ـ اور گھر پر بھی سن لینے کے لئے میں نہ معلوم کیا سوچ کر راضی ہو گیا ہوں ، ورنہ تمہیں اپنی حرکتیں خود معلوم ہیں ـ ان کی وجہ سے تمہارا منہ دیکھنے کو بھی جی نہیں چاہتا ـ دہری لوٹ ملفوظ (115) مولوی انعام اللہ صاحب صاحب مطبع نے دو جلدیں نشرالطیب کی حضرت کی خدمت میں ہدیہ بھیجیں ـ اور ایک حضرت کے نسبتی بھائی کے لئے بھی بھیجی ـ ان کی یہ سعادت کہ انہوں نے حضرت سے اجازت طلب کی کہ میں لوں یا نہ لوں ؟ حضرت نے فرمایا کہ میں ان کی اس بات سے بہت خوش ہوا کہ بغیر میری اجازت کے کتاب نہیں لی ـ میں نے ان سے کہہ دیا کہ اگر مولوی