ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
ہولی میں ایک شخص کو بری حالت بنائے گدھے پر سوار دیکھا اور لوگ بیہود گیاں کرتے ہوئے ہمراہ تھے جیسا کہ ہندوؤں میں قایدہ ہے ـ فرمایا الحمدللہ حق تعالی نے ایسی ذات سے وابستہ فرما دیا کہ جس نے سب خرافات سے ظاہرا وباطنا محفوظ کر دیا کسی بے ہودگی کا گزر نہیں ـ کمال احتیاط در مشبہ بالکفار ملفوظ (148) احقر نے ایک نیا رومال استعمال کرنا چاہا جس کے کچھ حصہ پر کچا سرخ رنگ تھا ہولی کا زمانہ تھا فرمایا کہ سرخی کو بچا کر منہ پونچئے گا تاکہ منہ نہ رنگ جائے بالخصوص ہولی کے زمانہ میں ـ نکاح ثانی سے نفرت ملفوظ (149) کسی جماعت کے کسی عیب کا ذکر تھا فرمایا ؎ علت ابلیس انا خیر ، بدست ایں مرض در نفس ہر مخلوق ہست نکاح ثانی سے نفرت ہے لیکن خوب صورت کے ساتھ عذر کرتے ہیں ورنہ ایک ہی تھانوے کے دونوں درخت ہیں میں تو کہا کرتا ہوں کہ دیا سلائی کی نوک پر جو لگا رہتا ہے وہ سب میں موجود ہے ہم میں رگڑ نہیں لگی یہی اللہ کا شکر ہے اور بہتوں میں رگڑ لگ گئی ہے ـ جنتری میں تصاویر ملفوظ (150) جنتری میں تصویریں جا بجا بنی ہوئی تھیں سب کو روشنائی سے مٹا دیا ایک بار احقر نے ایسی ہی جنتری کی تصویروں پر کاغذ کے ٹکڑے چپکے ہوئے دیکھے ـ بڑائی کے وسوسے میں نہ آنے کی وجوہ ملفوظ (151) فرمایا کہ بڑائی کا وسوسہ بھی بڑوں کو نہیں آتا اور اس کے لئے صرف اعتقاد کافی نہیں مجاہدہ و صحبت کی ضرورت ہے جس سے وہ حال ہو جاتا ہے بڑائی کے وسوسہ بھی نہ آنے کی دو وجہ ہوتی ہیں اول تو یہ کہ اوپر کا درجہ ان کے پیش نظر ہوتا ہے اس کے سامنے اپنا درجہ ظاہر ہے کہ