{ قُلْ أَتُعَلِّمُوْنَ اﷲ َ بِدِیْنِکُمْ وَاﷲ ُ یَعْلَمُ مَا فِیْ السَّمٰوَاتِ وَمَا فِیْ الأَرْضِ وَاﷲ ُ بِکُلِّ شَیْیٍٔ عَلِیْمٌ٭ یَمُنُّوْنَ عَلَیْکَ أَنْ أَسْلَمُوْا قُلْ لاَّ تَمُنُّوْا عَلَيَّ إِسْلاَمَکُمْ بَلِ اﷲ ُ یَمُنُّ عَلَیْکُمْ أَنْ ھَدَاکُمْ لِلإِیْمَانِ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِیْنَ٭ إِنَّ اﷲ َ یَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوَاتِ وَالأَرْضِ وَاﷲ ُ بَصِیْرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ٭}
’’کہہ دیجیے کہ کیا تم اللہ کو اپنا دین جتلاتے ہو جبکہ اللہ جو کچھ بھی آسمانوں او ر زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے اور اللہ ہر چیز سے خوب واقف ہے۔ وہ آپ پر احسان دھرتے ہیں کہ اسلام لے آئے کہہ دیجیے کہ اپنے اسلام لانے کا احسان ہم پر مت رکھو، البتہ اللہ کا تم پر احسان ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کا راستہ چلایا اگر تم (واقعی) سچ کہتے ہو۔ بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کے ڈھکے چھپے سے واقف ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو اس پر اس کی پوری نگاہ ہے۔‘‘