دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
اصحاب تبلیغ نے اس سلسلہ کو بہت پسند فرمایا اور اسی کی روشنی میں کام کرنے کی ہدایت فرمائی۔ یہ دورسالے ’’تبلیغی جماعت کی ضرورت واہمیت اور اس کا مقصد‘‘’’ دعوت وتبلیغ کے اصول وآداب بھی اسی سلسلہ کی دو کڑیاں ہیں ،یہ ایک حقیر سی کوشش ہے جو اصحاب تبلیغ کی خدمت میں اس گذارش کے ساتھ پیش کی جارہی ہے کہ تبلیغی کام کو حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے بیان کردہ اصول وہدایات اور منہج کے مطابق ہی انجام دیں ، تو انشاء اللہ اس کے فوائد وثمرات پہلے سے بھی زیادہ حاصل ہوں گے، وما ذٰلک علی اللہ بعزیز،اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے اس معمولی کوشش کو قبول فرمائے اور امت کے لئے نافع بنائے۔ جہادکی حقیقت اور فی سبیل اللہ کی تشریح بھی حضرت مولانامحمد الیاسؒ کے ملفوظات ومکتوبات کی تشریح کے ضمن میں کتاب وسنت کی روشنی میں آگئی ہے نیز اسی موضوع سے متعلق احقرکا ایک مضمون بھی جو پہلے شائع ہوچکا ہے اور کبار اہل علم نے اس کوپسندکیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا، مضمون کی مناسبت سے اخیرمیں اس کو بھی لاحق کردیا ہے اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے اس کو قبول فرمائے اور امت کے لئے نافع بنائے۔ محمد زیدمظاہری،ندوی استاذِحدیث دارالعلوم ،ندوۃ العلماء،لکھنؤ ۲۰؍ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ