دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
ونماز میں دیگر ضروری امور کو شامل کرنے کے طور پر ’’چھ نمبر‘‘ بطور اصول اختیار کرلیئے گئے، اور یہ کام ان کے مطابق جاری رہا، اور یہ کوشش رہی کہ اس کام کے بانی حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے بالکل نقشِ قدم پر چلا جائے، اس میں اضافہ نہ کیا جائے تاکہ کام میں تغیر وتبدل داخل ہوکر اس کی راہ نہ بدل دے، لیکن مرورِ زمانہ سے کچھ فرق کی نشان دہی بھی کئی گئی اور بعض علماء نے کام میں محدودیت کو وسعت میں لانے کی بات کہی، لیکن ضروری یہ سمجھا گیا کہ وسعت کام میں تغیر لاسکتی ہے، جس سے کام کی نافعیت کو نقصان ہوسکتا ہے، لیکن یہ بات اصلاً کام کے ذمہ داروں کے اندر کی رہی، کام کے باہر کے حضرات کے دائرے کی قرار نہیں دی گئی۔ مولانا مفتی محمد زید صاحب حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے افادات پر عرصے سے کام کررہے ہیں ، اور کئی مطبوعات ان کی آچکی ہے، اور دادِ تحسین لے چکی ہیں ، انہوں نے اس کام کی طرف بھی توجہ کی اور اس کام کے بانی حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے افادات جمع کئے جو کئی کتابوں کی صورت میں سامنے آئے، ان میں یہ مجموعہ بھی ہے جو قارئین کے سامنے پیش ہے، اس سے انشاء اللہ اس کام کی اہمیت وافادیت کا اندازہ ہوگا اور بعض دیگر فائدے بھی سامنے آئیں گے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین۔ محمد رابع حسنی ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ ۲۱؍جمادی الآخر ۱۴۳۸ھ ۱۹؍اپریل ۲۰۱۷ء