تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
علاماتِ وقف : گذشتہ صفحات میں وقف کی لفظی واصطلاحی تعریف ،وقف کی اہمیت ،نیزاس کی مختلف اقسام کاتفصیلی تذکرہ کیاگیاہے،اسی ضمن میںیہاںعلاماتِ وقف کاتذکرہ بھی مناسب اورمفیدرہیگا،قرآن کریم کے اکثرنسخوں کے آخرمیں ان علامات یارموزِ اوقاف کاتفصیلی بیان موجود ہے ، وہاںسے استفادہ کیاجاسکتاہے، البتہ اس بارے میں مختصرساتذکرہ درجِ ذیل ہے : O یہ گول دائرہ آیت کے اختتام پرموجودہوتاہے، یہ وقف تام کی علامت ہے،یہاں وقف کرکے نئی آیت کی تلاوت شروع کی جائے۔ م : یہ وقفِ لازم کی علامت ہے، لہٰذااس پروقف ضروری ولازمی ہے، ورنہ مطالب ومعانی تبدیل ہوجائینگے۔ ط : یہ وقفِ مطلق کی علامت ہے، یہاں وقف اوروصل دونوں درست ہیں، البتہ وقف بہترہے۔ ج :یہ وقفِ جائزکی علامت ہے، یعنی یہاں وقف اوروصل دونوں برابرہیں۔ لا : وقفِ ممنوع کی علامت ہے،البتہ یہ وضاحت ضروری ہے کہ یہ علامت اگرآیت کے دوران ہوتووقف جائزنہیں ہوگا، اوراگریہی علامت گول دائرے (جوکہ آیت کے آخرمیں ہواکرتاہے) کے اوپرہو تواس جگہ وقف یاوصل دونوں درست ہیں۔ صلے : وصل بہترہے۔