تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
اسیعارضی طورپرساکن کردیاگیاہے،جس کی وجہ سے ’’مدّعارض للسکون وجودمیں آیا،جس کاحکم درجِ ذیل ہے:٭مدّ عارض للسکون کاحکم : مدّ عارض للسکون میں درجِ ذیل تین طریقوں سے پڑھناجائز ہے: (۱) طول : یعنی چھ حرکات کی مقدار(طول کو’’اشباع‘‘ بھی کہاجاتاہے) (۲) توسط : یعنی چارحرکات کی مقدار۔ (۳) قصر: یعنی دوحرکتوں کی مقدار۔٭مدّ لین : مدّ عارض للسکون ہی کے حکم میں ’’مدّ لین‘‘ بھی شامل ہے۔ مدّلین سے مرادیہ ہے کہ’’واو ساکن‘‘ اوراسی طرح ’’یا ساکن ‘‘سے پہلے اگرکوئی حرف مفتوح ہو(یعنی اس کے اوپرفتحہ[زبر] ہو) جبکہ بعدوالاحرف ایساہوکہ جواصل میں تومتحرک ہومگروقف کی وجہ سے ساکن ہوگیاہو، جیسے : یَوْمْ۔ خَوْفْ ۔ بَیْتْ ۔ اَ لْصَّیْفْ ۔ خَیْرْ ۔’’مدعارض للسکون ‘‘اور’’مدلین ‘‘میں فرق : ’’مدعارض للسکون‘‘ یہ ہے کہ ’’حرفِ مد‘‘کے بعدسکون ہو،جبکہ ’’مدلین‘‘یہ ہے کہ ’’حرفِ لین‘‘کے بعدسکون ہو۔٭ فائدہ : سورہ قریش کی ہرآیت کے آخرمیں مدلین موجودہے۔٭مدّ لین کاحکم : مدّ لین کاوہی حکم ہے جومدّ عارض للسکون کاہے،یعنی:اس میں تینوں صورتیں (طول،توسط،قصر)جائزہیں۔ ٭…٭…٭