تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۱) ہمس :٭لفظی معنیٰ : الخَفَاء یعنی:کمزوری یانرمی ،یادباہواہونا،پست ہونا۔٭ اصطلاحی معنیٰ : جریان النَّفَس عند النطق بالحرف لضعف الاعتماد علی المخرج،یعنی حرف کے تلفظ کے وقت تلفظ کے اختتام پرپہنچ جانے کے باوجودسانس کا(یامنہ سے ہواکا)جاری رہنا۔٭ ِ ہمس کے حروف : صفتِ ہمس کے دس حروف ہیں جنہیں اس مجموعہ فَحَثَّہ شَخْصٌ سَکَتْ میں یکجاکردیاگیاہے۔(۲) جہر : (بمقابلہء ہمس)٭لفظی معنیٰ : اعلان کرنا، طاقتوراورمضبوط ہونا(ہمس کے برعکس)٭ اصطلاحی معنیٰ : انحباس جري النفس عندالنطق بالحرف لقوۃ الاعتماد علی المخرج،یعنی حرف کاتلفظ مکمل ہونے کے ساتھ ہی فوراً سانس بھی موقوف ہوجائے ،کیونکہ اس کے تلفظ میں زیادہ قوت اورعمل دخل کاتعلق اس کے اصل مخرج سے ہوگا، نہ کہ سانس سے۔٭جہر کے حروف : جہرکے اٹھارہ حروف ہیں ، اوریہ وہی حروف ہیں جوکُل حروفِ تہجی (جن کی تعداد۲۸ہے) میں سے ’’ ہمس ‘‘ کے دس حروف (فَحَثَّہٗ شَخْصٌ سَکَتْ)نکال دینے کے بعد باقی ماندہ حروف ہیں۔(۳) شدّت (شدّۃ ) :٭ لفظی معنیٰ : قوت وطاقت ۔٭ اصطلاحی معنیٰ : انحباس جري الصوت عندالنطق بالحرف لقوۃ