تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۲) مدفرعی : اس سے قبل صفحہ نمبر:۵۵پریہ بات گذرچکی ہے کہ مد کی دوقسمیں ہیں: مداصلی اورمدفرعی۔ مداصلی کی مزیدمختلف انواع واقسام نیزان کے احکام ومسائل کاتذکرہ مکمل ہونے کے بعداب مدکی دوسری قسم یعنی : مدّ فرعی کاتذکرہ درجِ ذیل ہے :٭مدفرعی کی تعریف : ھُوَ الذِي یَتَوَقّفُ عَلیٰ سَبَب ، یعنی:مدفرعی وہ ہے جو(مدّاصلی کے برعکس)خودبخودنہ ہوبلکہ کسی سبب کی بناء پرہو، یعنی جب وہ سبب پایاجائے تومدہوگاورنہ نہیں ۔(جبکہ مداصلی یاطبیعی کیلئے کسی سبب کی ضرورت نہیں تھی، ملاحظہ ہوصفحہ:۵۵)۔٭ اسبابِ مدّ : اسبابِ مدّ دوچیزیں ہیں ، جن کابیان درجِ ذیل ہے : (۱)حرفِ مدکے بعدہمزہ(ء)کی موجودگی (۲)حرفِ مدکے بعدسکون کی موجودگی(حروفِ مدکاتذکرہ اس سے قبل صفحہ:۵۵ پرگذرچکاہے)مدِ فرعی جو’’ ہمزہ‘‘ کی وجہ سے ہو : اس کی صورت یہ ہے کہ حرفِ مدکے بعد ہمزہ آجائے ۔پھراس کی مزید دوقسمیں ہیں: (۱) متصل(۲) منفصل ، اس کی وضاحت درجِ ذیل ہے:(۱) مدّ متصل : مدّ متصلیہ ہے کہ حرفِ مداوراس کے بعدسببِ مدیعنی ہمزہ دونوں ایک ہی کلمہ میں