تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
غلطیوں پروہ عنداللہ گناہگارہوگا، خصوصاً ایسی غلطیاں جن سے قرآنی آیات وکلمات کے معانی ومفاہیم ہی تبدیل ہوجانے کااندیشہ ہوان سے بچنے کیلئے علمِ تجویدکاسیکھنا اورسکھاناانتہائی ضروری ہے۔٭تلاوتِ قرآن کی مختلف کیفیات : قرآن کریم کی تلاوت کے مختلف طریقے یاکیفیات ہیں جن کابیان درجِ ذیل ہے :(۱) ترتیل : ترتیل سے مرادیہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت اس طرح ٹھہرٹھہرکراورسکون واطمینان کے ساتھ کی جائے کہ پڑھنے والااورسننے والا دونوں ہی قرآن کریم کے الفاظ ومعانی اوران میں پوشیدہ مفاہیم میں تدبراورغوروفکرکرسکیں(جیساکہ اس سے قبل گذشتہ صفحہ پرسورۃ المزمل میں موجودآیت [نمبر:۴] کے حوالے سے اس بات کی وضاحت کی جاچکی ہے)۔(۲) حدر : حدر سے مرادیہ ہے کہ تلاوت میں قدرے تیزرفتاری ہو،البتہ تمام احکامِ تجویدکی مکمل رعایت وپابندی کااہتمام والتزام ہو۔(۳) تدویر : تدویرسے مرادتلاوت کی وہ کیفیت ہے جو گذشتہ دونوں کیفیتوں (یعنی ترتیل اورحدر) کے درمیان ہو(یہ تینوں طریقے ہی درست اورصحیح ہیں، البتہ ان تینوں طریقوں میں یقینا ’’ترتیل ‘‘ افضل ہے)۔