تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
قُلُوْبِھِمْ مَّرَضٌ(ملاحظہ ہوصفحہ:۴۵) (۵) جب میم ساکن میں اخفاء ہو(اس کے بعد’’ب ‘‘ آجائے) جیسے: وَمَاھُمْ بِمُؤْمِنِیْنَ (ملاحظہ ہوصفحہ:۴۵) (۶)نون اورمیم مشدّد : جیسے : مِمَّا ۔ مِنَّا ۔ (ملاحظہ ہوصفحہ:۴۷)مشقی سوالات : (۱) مخارجِ حروف سے کیامرادہے؟ (۲) مخارجِ حروف کی کُل تعدادکتنی ہے؟ (۳) یہ تمام مخارج کتنے اورکون کون سے مقامات میں موجودہیں؟ (۴) جوف میں کن حروف کامخرج موجودہے؟ (۵) حلق میں کتنے اورکون کون سے حروف کامخرج ہے؟ (۶) زبان میںکتنے اورکون کون سے حروف کامخرج ہے؟ (۷) حروف حلقیہ ،حروف لہویہ ،حروف شجریہ ، حرفِ ضرسی ،حروفِ ذلقیہ،حروف شفویہ اورحروف ثنویہ سے کیامرادہے؟ (۸) ثنایاعلیااورثنایاسفلیٰ سے کیامرادہے؟ (۹) شفتان (یاشفتین)کسے کہتے ہیں؟ (۱۰) ہونٹوں میں کتنے اورکون کون سے حروف کامخرج ہے؟ (۱۱) خیشوم کسے کہتے ہیں؟ (۱۲) ناک میں کس حرف کامخرج ہے؟ (۱۳) غنّہ کن مقامات پر کیاجاتاہے اوراس کامخرج کہاں ہے؟