تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
(۱) مثقل (۲)مخفف ،تفصیل درجِ ذیل ہے:(الف) مدّلازم کلمی مثقّل : اس سے مرادیہ ہے کہ مد ِلازم کلمی (یعنی جوکسی کلمہ میں ہو ٗنہ کہ حروف میں) میں حرفِ مدکے بعدکوئی حرف مشددہو(یعنی اس پرتشدیدہو) جیسے: اَلْحَٓاْقَّۃ۔ اَلْطَّٓاْمَّۃ ۔ اَلْصَّٓاْخَّۃ ۔ اَلْضَّٓاْلِّیْنْ۔ دَٓاْبَّۃٍ ۔ لَرَٓاْدُّکَ ۔(ب) مدّلازم کلمی مُخفّف : اس سے مرادیہ ہے کہ مد لازم کلمی میں حرفِ مدکے بعدحرف مخفف ہو(یعنی اس پرتشدیدنہو)اس کی مثال (حفص کی قراء ت کے مطابق) پورے قرآن میں صرف سورہ یونس میں دومقامات پرواقع یہ کلمہ ہے : آلْآٰنَ وَ قَدْ کُنْتُمْ بِہ تَسْتَعْجِلُوْنَ(۱) اور آلْآٰنَ وَ قَدعَصَیْتَ قَبْلُ(۲) مدِلازم کلمی کی مذکورہ دواقسام کی طرح مدِلازم حرفی کی بھی یہی دواقسام ہیں ،تفصیل ملاحظہ ہو:(الف) مدلازم حرفی مثقل : یعنی مدِلازم حرفی میں حرفِ مدکے بعدکوئی مشدد(تشدیدوالا)حرف ہو،جیسے : اَلَٓمّٓ ۔ اس مثال میں ’’لا‘‘ میںموجودالف حرفِ مدہے ،کیونکہ یہ الف ساکن ہے اوراس کاماقبل (ل) مفتوح ہے،اورپھراس حرفِ مدکے بعد’’م‘‘ پرسکون اصلی ہے(نہ کہ عارضی)لہٰذایہ مدلازم کہلائیگا،اورچونکہ یہ کیفیت کسی مستقل کلمہ میں نہیںبلکہ چندحروف کے مجموعہ میں ہے لہٰذااس مدلازم کو’’حرفی‘‘کہاجائیگا،مزیدیہ کہ حرفِ مدکامابعدیعنی’’م‘‘چونکہ مشددبھی ہے ------------------------------ (۱) یونس [۵۱] (۲) یونس [۹۱]