تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۳) لِین :٭لفظی معنیٰ : نرمی۔٭اصطلاحی معنیٰ : ’’و‘‘ ساکن ،نیز ’’ی ‘‘ ساکن جب ان کاماقبل مفتوح ہو،یعنی ان سے پہلے حرف پرزبرہو،جیسے : خَوْفْ ۔ بَیْتْ ۔ أوْ ۔ أیْ ۔تواس کاسہولت ونرمی سے اداہوجانا۔٭ فائدہ : سورہ قریش کی ہرآیت کے آخرمیں لِین موجودہے ۔(۴) انحراف :٭لفظی معنیٰ : میلان ، مڑنا، ایک طرف ہٹ جانا۔٭اصطلاحی معنیٰ : کسی ایک حرف کے تلفظ کے وقت زبان کا دوسرے حرف کے مخرج کی طرف مڑجانا۔٭ انحراف کے حروف : انحراف کے حروف دوہیں : ل، اور: ر۔ یعنی یہ دونوں ایسے حروف ہیں کہ انہیں اداکرتے وقت زبان اوپرکی طرف اٹھتی ہے یامڑتی ہے۔(۵) تکریر :٭لفظی معنیٰ : اعادہ ، لوٹانا، دہرانا،تکرار۔٭اصطلاحی معنیٰ : ارتعاد طرف اللّسان عند النطق بالحرف ، یعنی: حرف کواداکرتے وقت زبان کی نوک میں ارتعاش یعنی لرزہ پیداہونا۔٭ حرفِ تکریر : اس کاصرف ایک ہی حرف ہے ، یعنی: ’’ر ‘‘ چنانچہ حرف ’’ر ‘‘ کے تلفظ کے وقت زبان کی نوک میں ارتعاش یاحرکت اورتھرتھراہٹ کی سی کیفیت ہوتی ہے ، گویاکہ یہ