تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
میں موجود و محفوظ ہے کہ جس طرح اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حکم سے جبریل امین نے رسول اللہ ﷺ کوسکھایااورپڑھایاتھا،اورپھرجس طرح رسول اللہ ﷺ نے اپنے اصحاب کرام کوسکھایااورپڑھایا،اوراللہ کے حکم سے یہ قرآن آئندہ بھی اسی طرح اپنی اصلی شکل میں موجودومحفوظ رہیگا،جبکہ اس کے برعکس باقی تمام آسمانی کتابیں زمانے کے ہاتھوں تحریف وتغییراورقطع وبریدکاشکارہوگئیں۔(۳) جامع کتاب : گذشتہ تمام آسمانی کتابوں میں سے کوئی کتاب محض دعاؤں اورمناجات کامجموعہ تھی، کوئی کتاب محض فقہی مسائل اورحلال وحرام کے احکام پرمشتمل تھی، کسی میں محض وعظ ونصیحت کی باتیں تھیں، جبکہ قرآن کریم جامع کتاب ہے ، لہٰذا اس میں تمام بنی نوع ِ انسان کیلئے ہرمعاملہ میں ہمیشہ کیلئے رہنمائی کاسامان موجودہے، خواہ اس کاتعلق عبادات سے ہویامعاملات سے ،اخلاقیات سے ہو یاسیاسیات سے ،چنانچہ قرآن کریم میں توحیدورسالت،آخرت،جزاوسزاودیگربنیادی عقائدکابیان بھی ہے، نماز،زکوٰۃ ، روزہ ، حج ودیگرعبادات کاتذکرہ بھی ہے، والدین ، رشتے داروں ،اورپڑوسیوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکیدبھی ہے، یتامیٰ ،مساکین وفقراء کے حقوق کی یاددہانی بھی ہے،خریدوفروخت کے احکام بھی ہیں، نکاح وطلاق کے مسائل بھی ہیں، گذشتہ اقوام کے واقعات نیزان کابراانجام ذکرکرکے نصیحت حاصل کرنے کی تاکیدبھی ہے،زمین وآسمان میں چہارسوپھیلی ہوئی اللہ کی قدرت کی رنگارنگ نشانیوں میں غوروفکرکی دعوت نیزان مناظرِ قدرت سے سبق حاصل کرنے کی تلقین بھی ہے ، انسان کوجابجاخوداپنی حقیقت ،اپنی ابتداء اوراپنی انتہاء کے بارے میں یاددہانی کراتے ہوئے اسے خوفِ خدااورفکرِ آخرت کی دعوت