تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
(۴) قرآنِ کریم کے امتیازی اوصاف :(۱) تمام سابقہ کتب کیلئے ناسخ : قرآن کریم میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کاارشادہے :{فَاْحْکُمْ بَیْنَھُمْ بِمَاْ أنْزَلَ اللّہُ}(۱) ترجمہ(اے نبیؐ)آپ ان [لوگوں]کے درمیان فیصلہ کیجئے اس [قرآن] کے مطابق جواللہ کانازل کردہ ہے) اس آیت سے یہ بات بخوبی واضح ہے کہ قرآن کریم تمام سابقہ آسمانی کتابوں کیلئے ناسخ ہے، کیونکہ قرآن کریم کے نزول کے بعداب صرف اس(قرآن کریم)میں موجودتعلیمات وہدایات اورشرعی احکام ہی کی تعمیل اورپابندی ضروری ولازمی ہے۔(۲) محفوظ کتاب : قرآن کریم کسی مخصوص قوم کی طرف نازل شدہ کتاب نہیں ہے ، لہٰذااس کاپیغام اوراس کی تعلیمات زمان ومکان یارنگ ونسل کی حدودوقیودسے بالاترہیں ، اس میں تمام بنی نوعِ انسان کیلئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رشدوہدایت کاسامان مہیاکیاگیاہے، اسی لئے تمام آسمانی کتابوں میں سے یہ واحدکتاب ہے جس کی حفاظت کاذمہ خوداللہ نے لیاہے، چنانچہ ارشادہے: {اِنَّانَحْنُ نَزَّلنَاالذِکْرَ وَاِنَّالَہٗ لَحَافِظُونَ}(۲) ترجمہ: (یقینا ہم نے ہی یہ نصیحت[قرآن] نازل کی ہے اوربیشک ہم ہی اس کے محافظ ہیں)لہٰذاچودہ سوسال سے زائدعرصہ گذرجانے کے باوجودقرآن کریم کاایک ایک حرف آج بھی بعینہٖ اسی حالت ------------------------------ (۱) المائدہ [ ۴۸]،اس آیت کے فوراً بعدآیت نمبر:۴۹ میں بھی یہی مضمون ہے۔ (۲) الحجر:[۹]