تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۲) صفات غیرمتضادہ : اس سے قبل صفحہ :۷۹پریہ بات گذرچکی ہے کہ صفات کی دوقسمیں ہیں: (۱) متضادہ (۲) غیرمتضادہ ، اوریہ وضاحت بھی ہوچکی ہے کہ صفات متضادہ سے مرادوہ دس صفات ہیں جن میں سے پانچ کے بالمقابل دوسری پانچ صفات ہیں (مثلاً ہمس کے مقابلے میں جہر) ان صفات متضادہ کاتذکرہ مکمل ہوچکا، لہٰذااب صفات غیرمتضادہ کابیان درجِ ذیل ہے :٭صفات غیرمتضادہ سے مراد : صفات غیرمتضادہ سے مراد وہ صفات ہیں جن میں سے کسی صفت کی کوئی ضدموجودنہیں ہے ، یعنی اس کے مقابلے میں یااس کی الٹ اورکوئی صفت نہیں ہے ،صفات متضادہ کی تعدادسات ہے ،جن کابیان درجِ ذیل ہے:(۱) صفیر :٭لفظی معنیٰ : صفیر کے لفظی معنیٰ : سیٹی کی آواز،یابعض پرندوں کی آوازجوسیٹی سے مشابہ ہواکرتی ہے۔٭اصطلاحی معنیٰ : صوت زائد یُشبہ صوت الطائر یخرج من بین الشفتین عند النطق بالحرف، یعنی کسی حرف کے تلفظ کے وقت پرندے کی آوازیاسیٹی سے مشابہ آوازپیداہونا۔٭ صفیرکے حروف : صفیرکے تین حروف ہیں : ص۔ ز ۔ س۔