تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
مدّ کی اقسام : مدکی دوقسمیں ہیں : (۱) مد اصلی (۲) مدفرعی۔(۱) مدّ اصلی : ھو الّذي لایتوقّف علیٰ سبب ، ولاتقوم ذات الحرف الابہٖ ۔ یعنی مداصلی سے مرادوہ مدہے جس کیلئے کسی سبب کی موجودگی ضروری نہیں ہے۔نیزیہ کہ حرفِ مدکاتلفظ اس مد(اصلی)کے بغیرممکن نہیں ہے۔یایوںسمجھ لیاجائے کہ حرفِ مدکے تلفط کے وقت یہ مدخودبخودہی ہوجاتاہے،اسی لئے اسے ’مدّطبیعی ‘‘بھی کہاجاتاہے۔کیونکہ طبعِ سلیم(درست مزاج) رکھنے والاکوئی بھی انسان حرفِ مدکاتلفظ اسی طرح کیاکرتاہے۔٭مدّ اصلی کے حروف : مداصلی کے حروف وہی ہیں جن کاتذکرہ اس سے قبل حروفِ مد کے بیان میں گذراہے اورجوکہ نُوْحِیْھَاْ میں یکجاہیں،یعنی(۱) الف[۱] ساکن جس کاماقبل مفتوح ہو(۲) واو[و] ساکن جس کاماقبل مضموم ہو(۳) یا[ی]ساکن جس کاماقبل مکسورہو۔٭مدّ اصلی کاحکم : اثبات حرف المدّ دون الزیادۃ علیہ ، یعنی حرفِ مدکوطول دئیے بغیرپڑھنا۔ اس کیفیت کو’’قصر‘‘کہاجاتاہے،یعنی حرفِ مدکومحض دوحرکتوں کی مقدارکھینچ کرپڑھاجائیگا،حرکت سے مرادوقت کی وہ مقدارہے جس میں انسان عام طورپردرمیانی رفتارسے اپنے ہاتھ کی کوئی ایک انگلی کھولتاہے یابندکرتاہے۔