تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۲) فصلِ اول ، وصلِ ثانی : یعنی استعاذہ کے بعد وقف کرنا،اورپھربسم اللہ کے بعدوقف کئے بغیراسے سورت کے ساتھ ملاکرپڑھنا۔(۳)وصلِ اول ،فصلِ ثانی : یعنی استعاذہ پر وقف کئے بغیراسے بسم اللہ کے ساتھ ملاکرپڑھنا،اورپھربسم اللہ پروقف کرنا،اس کے بعد الگ سے سورت شروع کرنا۔(۴) وصلِ کُل : یعنی سب ہی کوملاکرپڑھنا، استعاذہ سے شروع کرکے اس پروقف کئے بغیراورپھربسم اللہ پربھی وقف کئے بغیرسورت شروع کردینا۔دوسورتوں کے درمیان بسم اللہ پڑھنے کاطریقہ :(۱) فصلِ کُل : یعنی گذشتہ سورت کے اختتام پروقف کرے ، اس کے بعدبسم اللہ پربھی وقف کرے، اس کے بعدنئی سورت شروع کرے۔(۲) فصلِ اول، وصلِ ثانی : یعنی گذشتہ سورت کے اختتام پروقف کرے،اس کے بعدبسم اللہ کونئی سورت کے ساتھ ملاکرپڑھے۔(۳) وصلِ کُل : یعنی گذشتہ سورت کے اختتام پروقف کئے بغیربسم اللہ سے ملاکراورپھربسم اللہ پربھی وقف