تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
لحن :٭لحن کے معنیٰ : لحن تلفظ کی غلطی کوکہاجاتاہے۔یہاں علمِ تجویدکی اصطلاح میں لحن سے مرادہے قرآن کریم کی تلاوت کے دوران الفاظ وکلمات کے تلفظ میں غلطی کرنا۔٭لحن کی اقسام : لحن کی وقسمیں ہیں(۱) لحنِ جلی (۲) لحنِ خفی۔ تفصیل درجِ ذیل ہے: (۱)لحنِ جلی : یعنی تلاوتِ قرآنِ کریم کے دوران تلفظ کی ایسی غلطی جسے ماہرینِ فنِ تجویدکے علاوہ عام افرادبھی محسوس کرلیں، مثلاً : ٭ ایک حرف کی جگہ دوسراحرف پڑھنا، جیسے : قَالَ کی بجائے : کَالَ، عَصَیٰ کی بجائے: اَسَیٰ ، الرَّحمٰن کی بجائے : الرَّھمٰن ، اِذَا کی بجائے: اِزَا ، لَیُنْبَذَنَّ کی بجائے: لَیُنْبَزَنَّ صِرَاط کی بجائے: سِرَاط ، أنْعَمْتَ کی بجائے: أنْأَمْتَ ، وغیرہ۔ ٭ حرکت یعنی زیرزبرپیش کی غلطی، جیسے : أنْعَمْتَ کی بجائے: أنْعَمْتُ یا أنْعَمْتِ ، وغیرہ۔ ٭سکون کوحرکت سے بدل دینا، یااس کے برعکس، یعنی حرکت کوسکون سے بدل دینا، جیسے : أنْعَمْتَ کی بجائے: أنَعَمْتَ ، الرَّحْمٰنُ کی بجائے: الرَّحَمٰنُ، شَھْرُ رَمَضَاْنَ الَّذِيْ