تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۲) وصل : یعنی اعوذباللہ کوسورۃ توبہ کے ساتھ ملاکرپڑھے۔سورہ انفال اورتوبہ کو ملاکرپڑھنے کاطریقہ : سورہ انفال اورتوبہ کوملاکرپڑھنے کی صورت میں درجِ ذیل تین طریقے درست ہیں:(۱) فصل : یعنی سورہ انفال کے آخرمیں وقف کرکے سورہ توبہ شروع کرنا۔(۲) وصل : یعنی دونوں سورتوں کوملاکرپڑھنا۔(۳) سکتہ : یعنی سورہ انفال اورتوبہ کے درمیان ایسامعمولی ساتوقف جس میں آوازتوموقوف ہوجائے مگرسانس منقطع نہ ہو۔مشقی سوالات : (۱) استعاذہ اور بسملہ سے کیامرادہے؟ (۲) تلاوتِ قرآن کریم شروع کرتے وقت استعاذہ اوربسملہ کے کیااحکام ہیں؟ (۳) کسی سورت کے درمیان سے تلاوت شروع کرتے وقت اگرصرف استعاذہ پراکتفاء کیاجائے تواس صورت میں کس چیزکی رعایت ضروری ہے؟ (۴)دوسورتوں کے درمیان بسم اللہ پڑھنے کاکیاطریقہ ہے؟ (۵) سورۃ توبہ کے شروع میں اعوذباللہ کس طرح پڑھی جائیگی؟ (۶) سورۃ انفال اورتوبہ کوملاکرپڑھنے کی صورت میں کس طرح پڑھاجائیگا؟ ٭٭٭