تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
علمِ تجویدکی یقینابہت ہی بڑی فضیلت ہے ،کیونکہ اس کاتعلق افضل واشرف ترین کتاب سے ہے۔٭ علمِ تجوید کی اہمیت : قرآن کریم میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے اپنے رسول ﷺ کیلئے یہ ارشادہے : {وَ رَتّلِِ الْقُرآنَ تَرْتِیْلاً} (۱) ترجمہ:(اور قرآن کوخوب ٹھہرٹھہرکرپڑھاکیجئے) اس آیت میں اللہ سبحانہ کی طرف سے اپنے رسول ﷺ کواس بات کاحکم دیاگیاہے کہ قرآن کریم کی تلاوت خوب صاف اورواضح آوازمیں اورٹھہرٹھہر کرسکون واطمینان کے ساتھ کی جائے ، اس آیت میںاللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے اگرچہ براہِ راست خطاب تورسول اللہ ﷺ کوہے ، لیکن اس کامفہوم عام ہے ، یعنی گویااللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے تمام مسلمانوں کیلئے یہی حکم ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت اس طرح ٹھہرٹھہرکراورسکون واطمینان کے ساتھ کی جائے کہ پڑھنے والااورسننے والا دونوں ہی قرآن کریم کے الفاظ ومعانی اوران میں پوشیدہ مفاہیم میں تدبراورغوروفکرکرسکیں،لہٰذااس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ہرمسلمان کیلئے اپنی طاقت واستطاعت کے مطابق علمِ تجوید سیکھناضروری ولازمی ہے ، تاکہ وہ درست اورصحیح طریقے سے کلام اللہ کی تلاوت کرکے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے خوشنودی ورضامندی کامستحق بن ہوسکے اوراسے دنیاوآخرت میں سعادت مندی اورکامیابی وکامرانی نصیب ہوسکے، بصورتِ دیگرقرآن کریم کی تلاوت کے دوران تلفظ کی ------------------------------ (۱) المزمّل [۴]