تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
نون مُشدّد اور میم مُشدّد کابیان :٭ نون اورمیم مُشدّد سے مراد : مُشدّد سے مرادوہ حرف ہے جس پرتشدیدہو،لہٰذا نون مُشدّداورمیم مُشدّدسے مرادوہ نون اورمیم ہیںجن پرتشدیدہو (تشدیدکو’’شد‘‘ یا’’شدّہ‘‘بھی کہاجاتاہے)٭نون اورمیم مُشدّد کاحکم : نون مُشدّدنیزمیم مُشدّدکاحکم یہ ہے کہ ان دونوں کوہمیشہ غنّہ کے ساتھ پڑھاجائیگا، یعنی آوازقدرے ناک سے آئے، نیزدوحرکتوں کی مقداراسے کھینچ کرپڑھاجائے (۱)٭چندمثالیں : اِنَّ اللّہَ۔ اِنَّا اَعطَینَاکَ الکَوثَر۔ فَاُمُّہ ھَاوِیَۃ ۔ فَاَمَّا مَنْ اَعطیٰ۔ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّہِ ۔مشقی سوالات : (۱) نون مُشدّداورمیم مُشدّدسے کیامرادہے؟ (۲) نون مُشدّداورمیم مُشدّدکاکیاحکم ہے؟ ٭٭٭ ------------------------------ (۱) غنّہ کاتذکرہ اس سے قبل صفحہ: ۳۸ پرگذرچکاہے۔