تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
نون ساکن اور تنوین کے احکام : نون ساکن(یعنی جس نون پرزیر،زبر،پیش میں سے کوئی حرکت نہ ہو) اور تنوین (یعنی کسی حرف پردوزبر،دوپیش،اوریادوزیر)کے مندرجہ ء ذیل چاراحکام ہیں: (۱)اظہار (۲)ادغام (۳)اقلاب (۴)اخفاء ۔(۱) اظہار :٭اظہارکی تعریف : عربی لغت میں اظہارکے معنیٰ ہیں: الایضاح والبیان ، یعنی کسی بات کوخوب وضاحت کے ساتھ بیان کرنایابتانا۔ یہاں علمِ تجویدکی اصطلاح میں اظہارسے مرادہے نون ساکن یاتنوین کوخوب واضح اورظاہرکرکے پڑھنا،اسے کھینچے بغیرنیزاس میں کسی قسم کاغنّہ کئے بغیریاچھپائے بغیر ٗیااس میں کسی دوسرے حرف کی آوازملائے بغیرپڑھنا۔٭اظہارکے مواقع : نون ساکن یاتنوین کے بعد جب حروفِ اظہارمیں سے کوئی حرف واقع ہوتوایسی صورت میں نون ساکن یاتنوین میں اظہارہوگا، (خواہ نون ساکن اوراس کے بعدآنے والاحرف اظہاردونوں ایک ہی کلمہ میں ہوں [جیسے : اَنْعَمتَ، یَنْھَوْنَ، یَنْأوْن] یادو الگ الگ کلمات میں ہوں[جیسے: مِنْ اَحَدٍ، اِنْ ھٰذَا، مَنْ آمَنَ] ٭حروفِ اظہار : حروفِ اظہارچھ ہیں : ہمزہ۔ ھ ۔ ح ۔ خ ۔ ع ۔ غ۔ ان حروف کو ـ