تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
میم ساکن کے احکام : ’’م‘‘ساکن کے تین احکام ہیں : ادغام ۔ اخفاء ۔ اظہار۔ جس کی تفصیل درجِ ذیل ہے :(۱) ادغام : جب میم ساکن کے بعد حرف میم واقع ہوتوان دونوں حروف (میم) کوآپس میں مُدغم کردیاجائیگا(۱) یعنی دونوںکوملادیاجائیگا،یوں یہ دونوں میم مل کرایک ہی میم بن جائیں گی ، جسے غنّہ کے ساتھ (یعنی قدرے ناک میں اورکچھ کھینچ کر) پڑھاجائیگا (۱)٭ادغام کی چند مثالیں : لَھُمْ مَّا یَشَاؤنَ فِیھَا۔ لَکُمْ مَّاکَسَبْتُم۔ عَلَیھِمْ مُّؤصَدَۃ۔(۲) اخفاء : میم ساکن کے تین احکام میں سے دوسراحکم ’’اخفاء ‘‘ ہے ، یعنی میم ساکن کے بعداگرحرف ’’ب‘‘ واقع ہوتومیم کوغنہ کے ذریعے اخفاء کے ساتھ پڑھاجائیگا۔ (۲)٭اخفاء کی مثالیں : فَاحکُمْ بَینَھُم۔ تَرمیھِمْ بِحِجَارۃٍ ۔ وَ مَاھُمْ بِِخَارِِجِِینَ۔٭ تنبیہ : یہاں میم ساکن کے احکام کے ضمن میں ’’ اخفاء‘‘ کے بیان میں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ ادغام کابیان تواس سے قبل ’’نون ساکن ‘‘ کے باب میں بھی گذراہے، مگراُس اخفاء اور ------------------------------ (۱) اس سے قبل صفحہ : ۳۷ پرادغام کی تعریف گذرچکی ہے۔ (۲) اس سے قبل صفحہ : ۴۳ پرقبل نون ساکن کے احکام میں ’’ اخفاء‘‘ کابیان اورضروری تفصیل گذرچکی ہے۔