تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۳) ادغام المتقاربَین : جب دوایسے حروف یکجاہوجائیں جومخرج اورصفت دونوں لحاظ سے قریب ہوں (یعنی دونوں کامخرج اورصفت ایک ہی نہ ہوبلکہ قریب قریب ہو)اوران میں سے پہلاحرف ساکن بھی ہو،توایسے میں ان دونوں میں ادغام ہوگا، اس ادغام کانام ادغامِ متقاربَین ہے،یہ ادغام درجِ ذیل دومقامات پرہوگا: (۱) ’’ل‘‘ کا ’’ر‘‘ میں ادغام: (وَقُلْ رَّبِّ) (بَلْ رَّفَعَہُ اللّہُ اِلَیْہِ) (۲) ’’ق‘‘ کا ’’ک‘‘ میں ادغام: (أَلَمْ نَخْلُقْکُمْ)مشقی سوالات : (۱) ادغام کے کیامعنیٰ ہیں؟ (۲) ادغام متماثلَین، متجانسَین، اورمتقاربَین سے کیامرادہے؟ (۳) درجِ ذیل کلمات میںادغام کی اقسام متعین کیجئے: (فِيْ قُلُوْبِھِمْ مَّرْضٌ)(لَقَدْ تَقَطَّع)َ(وَقُلْ رَّبِّ)(آمَنَتْ طَّاْئِفَۃٌ)(أَلَمْ نَخْلُقْکُمْ)(یَاْ بُنَیَّ ارْکَبْ مَّعَنَاْ)(بَلْ رَّفَعَہُ اللّہُ اِلَیْہِ)(فَمَاْ رَبِحَتْ تِّجَاْرَتُھُمْ) (قُلْ لَّھُمْ) ٭٭٭ ------------------------------ ملاحظہ: أَحَطْتُّ اور بَسَطْتَّ میں بھی ’’ط‘‘ کا ’’ت ‘‘ میں ادغام موجودہے، لیکن یہاں ادغام کے ساتھ ساتھ حرف ’’ط ‘‘ میں صفتِ اطباق بھی برقراررہے گی ، یعنی ’’ط‘‘ کوپُر[موٹا] پڑھاجائے گا۔