تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
کئے بغیراسے نئی سورت کے ساتھ ملاکر(یعنی سب ہی کوملاکر) پڑھے۔درمیان سورت سے تلاوت شروع کرنے کاطریقہ : ٭قرآن کریم کی تلاوت کسی سورت کے درمیان سے شروع کرتے وقت صرف استعاذہ یعنی اعوذباللہ پڑھ لیناکافی ہے ، بسم اللہ ضروری نہیں ، اگربسم اللہ بھی پڑھے توایسے میں وہی چاروں صورتیں درست ہیں جن کاتذکرہ گذشتہ صفحہ پرگذراہے ، یعنی: (۱) فصلِ کُل(۲) فصلِ اول ،وصلِ ثانی (۳) وصلِ اول ،فصلِ ثانی(۴) وصلِ کُل۔درمیان سورت سے تلاوت شروع کرتے وقت صرف استعاذہ کاطریقہ : ٭درمیان سورت سے تلاوت شروع کرنے کی صورت میں اگرصرف استعاذہ یعنی اعوذباللہ پڑھنے پراکتفاء کرے توایسے میںدوطریقے ہیں:(۱) فصل : یعنی استعاذہ پروقف کرکے اس کے بعد(درمیان سورت سے)تلاوت شروع کرنا۔(۲) وصل : یعنی استعاذہ پروقف کئے بغیراسے آیت کے ساتھ ملاکرپڑھنا، البتہ اس صورت میں اس بات کاخیال رکھناہوگاکہ استعاذہ کے بعدجس آیت سے تلاوت شروع کی جارہی ہے اس کے شروع میںلفظ’’اللہ ‘‘ نہ ہو، نہ ہی اللہ کی کوئی صفت ہو، کیونکہ استعاذہ کے آخرمیں ’’الشیطان الرجیم ‘‘ہے ، لہٰذااسے اللہ کے نام سے یااس کی کسی صفت سے ملاناہرگزجائزنہ ہوگا۔سورۃ توبہ شروع کرنے کاطریقہ : سورۃ توبہ کے شروع میں صرف اعوذباللہ پڑھی جائیگی ،جس کے دوطریقے ہیں: (۱) فصل: اعوذ باللہ پروقف کرکے اس کے بعدسورۃ توبہ شروع کرے۔