تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
عند النطق بالحرف ،یعنی حرف کے تلفظ کے وقت زبان کواوپرکے تالوکے ساتھ ملادینا،یاچپکادینا۔ ٭ اطباق کے حروف : اطباق کے چارحروف ہیں : (ص ۔ ض ۔ ط ۔ ظ)(۸) انفتاح : (بمقابلہ: اطباق)٭لفظی معنیٰ : افتراق یعنی جداہونا، یا کھلارہنا ،’’اطباق‘‘ کے معنیٰ تھے :زبان کوتالوکے ساتھ ملادینا،اس کے برعکس’’انفتاح‘‘ کے معنیٰ ہیں افتراق یعنی جدائی۔٭اصطلاحی معنیٰ : انفتاح ما بین اللسان و الحنک الأعلی لیخرج الھواء من بینھما عندالنطق بالحرف ، یعنی حرف کے تلفظ کے وقت زبان کاتالوسے ٹکرانے کے بعد واپس نیچے پلٹ آناتاکہ (تلفظ کے وقت) ان دونوں (یعنی تالواورزبان) کے درمیان سے ہواگذرسکے۔٭ انفتاح کے حروف : حروفِ تہجی میں سے اطباق کے چارحروف (ص ۔ ض ۔ ط ۔ ظ) کے سواباقی تمام حروف انفتاح کے ہیں ۔(۹) اذلاق :٭لفظی معنیٰ : الاسراع ، یعنی : جلدی کرنا۔٭اصطلاحی معنیٰ : سُرعۃ النّطق بحُروفہ ، یعنی :حرف کا تلفظ جلدی یاتیزی سے (کسی مشقت کے بغیر)ہوجانا۔٭ اذلاق کے حروف : اذلاق کے حروف چھ ہیں ،جوکہ (فَرَّ مِنْ لُبْ) میں یکجاہیں ،چونکہ ان میں سے کچھ حروف (ر۔ل۔ن) زبان کی نوک سے اور کچھ حروف (ب۔ ف۔ م)ہونٹ کے کنارے سے اداہوتے ہیں لہٰذاان کاتلفظ جلدی سے اورسہولت کے