تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
بسم اللّہ الرحمٰن الرحیمحرفِ آغاز : الحمدللّہ ربّ العالمین ، والصّلاۃ والسّلام علیٰ اشرف الأنبیاء والمرسلین ، نبیّنا محمّد وعلیٰ آلہ وأصحابہ أجمعین ، أمابعد : اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے انسان کوپیداکیا،اس کی جسمانی وفطری ضروریات کی تکمیل کیلئے وسائل مہیافرمائے،اسے خیروشرمیں فرق کرنے کی صلاحیت ، عقل ، اورضمیرکی آوازعطافرمائی۔اس کے علاوہ اس کی کامل رہنمائی کی غرض سے اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے وقتاً فوقتاً انبیائے کرام علیہم السلام کومبعوث فرمایااوران پراپنی کتابیں نازل فرمائیں۔قرآن کریم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ آخری کتاب ہے ،جوکہ گذشتہ تمام آسمانی کتابوں کاخلاصہ اوران میں موجودتمام تعلیماتِ الٰہیہ کانچوڑ ہے،لہٰذایہ قرآن رہتی دنیاتک تمام انسانیت کیلئے دونوں جہانوں میں صلاح وفلاح کاپیغام اورتمام بنی نوع انسان کیلئے ہدایت ورہنمائی کادائمی ذریعہ اورسرچشمہ ہے،جواسے اپنائے اس کیلئے خوشخبری وکامیابی ہے ، اورجوکوئی اس سے اعراض کرے اس کیلئے ناکامی ونامرادی ہے ،تاریخ گواہ ہے کہ جب تک مسلمان قرآنی تعلیمات پرصدقِ دل سے عمل پیرارہے،دنیامیں غالب وکامران رہے، اللہ نے انہیں ہرمیدان میں عزت وسرفرازی سے نوازا،اورجب انہوں نے اس کتابِ الٰہی سے منہ موڑاتوناکامی ورسوائی اورذلت وبربادی ہی ان کامقدربنی،یہی مفہوم رسول اللہ ﷺ کے اس ارشادسے واضح ہے ،جس میں آپ ؐنے فرمایاکہ: (اِنَّ اللّہَ سُبحَانَہٗ وَتَعَالیٰ یَرفَعُ بِھٰذا الکِتَابِ أقوَاماً ، وَیَضَعُ بِہٖ آخَرِینَ)