تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۲) مدّ لازم : اس سے قبل صفحہ : ۶۳پریہ بات گذرچکی ہے کہ حرفِ مد کے بعدسکون کی موجودگی کی وجہ سے مدکی دوقسمیںوجودمیں آتی ہیں(۱) مدعارض للسکون(۲) مدلازم۔ ان دونوںمیںسے پہلی قسم(مدعارض للسکون)کاتذکرہ مکمل ہوچکا،لہٰذااب دوسری قسم (مدلازم)کاتذکرہ درجِ ذیل ہے :٭مدّ لازم کی تعریف : مدّلازم سے مراد یہ ہے کہ حرفِ مدکے بعدایساحرف ِ ساکن واقع ہو جس پرسکون لازمی اوراصلی ہو،اوروصل (ملاکرپڑھنا) نیزوقف(رُک جانا) بہرصورت وہ سکون برقراررہے۔ مثال : اَلْحَٓاْقَّۃ۔ اَلْطَّٓاْمَّۃ ۔ اَلصَّٓاخَّۃ۔ان مثالوں میں حرفِ مد(حَاْ ۔ طَاْ ۔ صَاْ)کے بعدایساحرف (ق ۔م۔خ) واقع ہواہے جوکہ ساکن ہے اوراس کاسکون لازمی اوراصلی ہے،کیونکہ اُس(ق اورم) پرتشدیدہے ،جوکہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ اصل میں ایک ہی جیسے دوحروف تھے ٗ جن میں سے پہلے حرف پراصلی اورلازمی سکون تھا(یعنی اَلْحَٓاْقَّۃمیں اصل میں دو’’ق‘‘ تھے جن میں سے پہلا’’ق‘‘ساکن تھا،اسی طرح اَلْطَّٓاْمَّۃ میں دو’’م‘‘ تھے)جنہیں بعدمیں تشدیدکے ذریعہ ملادیاگیا، یعنی اَلْحَٓاْقَّۃ اصل میں اَلْحَاْقْقَۃ ، اَلْطَّاْمَّۃ اصل میں اَلْطَاْمْمَۃ اور اَلصَّٓاخَّۃ اصل میں الصَّٓاْ خْخَۃ تھا۔ اسی طرح مدّلازم میں قٓ۔ نٓ ۔ اور اَلٓمّٓ۔ بھی شامل ہیں(تفصیل آئندہ آئے گی)انہیں اس طرح پڑھاجائے گا۔ قَٓاْفْ ۔ نُٓوْنْ۔ اَلِفْ لَٓاْمْ مِٓیْمْ ۔