تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
یہاں ’’میم ساکن ‘‘ کے باب میں اخفاء میں ایک معمولی سافرق یہ ہے کہ اس موجودہ اخفاء یعنی میم ساکن میں اخفاء کو ’’اخفاء ِشفوی‘‘ کہاجاتاہے،کیونکہ حرف’’م‘‘ نیزحرف’’ب‘‘دونوںکی ادائیگی دونوں ہونٹوں کے درمیان سے ہوتی ہے(شفوی ’’شفہ‘‘ سے مأخوذہے جس کے معنیٰ ہونٹ کے ہیں)۔(۳) اظہار : میم ساکن کے تین احکام میں سے تیسرااورآخری حکم ’’اظہار‘‘ ہے ۔ میم ساکن کے بعداگرحرفِ ادغام یعنی: ’’میم ‘‘اوراسی طرح حرفِ اخفاء یعنی : ’’ب‘‘ کی بجائے باقی ماندہ چھبیس حروفِ تہجی میں سے کوئی حرف واقع ہوتومیم ساکن میں ’’اظہار‘‘ ہوگا، یعنی اسے خوب واضح کرکے پڑھاجائیگا، نہ اس میں غنّہ ہوگااورنہ ہی اسے کھینچ کرپڑھاجائیگا(۱) جیسے: اَلَمْ تَرَ۔ اَلَمْ یَجْعَلْ۔ کَیْدَھُمْ فِيْ۔ عَلَیْھِمْ طَیْراً۔مشقی سوالات : (۱) میم ساکن کے کتنے احکام ہیں؟ (۲) میم ساکن میں اخفاء اورنون ساکن میں اخفاء میں کیافرق ہے؟ (۳) میم ساکن میں اظہاراورنون ساکن میں اظہارمیں کیافرق ہے؟ (۴) سورۃ الفیل میں کتنے مقامات پرمیم ساکن موجودہے؟ ان مقامات میں سے ہرایک میں میم کاحکم بیان کیجئے۔ (۵) سورۃ الفاتحہ میں میم ساکن تلاش کیجئے اوراس کاحکم بیان کیجئے۔ ------------------------------ (۱) اظہارکابیان بمعہ ضروری تفصیل نون ساکن کے احکام میں صفحہ : ۳۵ پرگذرچکاہے۔