تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
٭مدّ لازم کاحکم : مدّلازم میں’’اشباع‘‘ [جسے ’’طول‘‘بھی کہاجاتاہے] (یعنی اسے چھ حرکات کی مقدارکھینچ کرپڑھنا) ضروری ہے۔مدّ لازم کی اقسام : اس سے قبل (صفحہ:۶۰پر)یہ بات گذرچکی ہے کہ اسبابِ مددوہیں (۱)حرفِ مدکے بعدہمزہ کی موجودگی ،جس کی وجہ سے مدمتصل اورمدمنفصل وجودمیں آئے(۲) حرفِ مدکے بعدسکون کی موجودگی ،جس کی وجہ سے مدعارض للسکون اورمدلازم وجودمیں آئے ۔ اب اس مدّلازم کی مزیددواقسام ہیں (۱) مدّلازم کلمی (۲) مدّ لازم حرفی۔(۱) مدّلازم کلمی : اس سے مرادیہ ہے کہ مد لازم کسی کلمہ میں ہو(یعنی حرفِ مداوراس کے بعدواقع سبب مدیعنی حرف ِ ساکن [جس پرسکون لازمی اوراصلی ہو،عارضی نہ ہو]دونوں کسی کلمہ میں ہوں ٗنہ کہ حروف میں،جیسے : اَلْحَٓاْقَّۃ۔ اَلْطَّٓاْمَّۃ ۔ اَلصَّٓاْخَّۃ ۔ یہ سب مستقل کلمات ہیں۔(۲) مدّلازم حرفی : اس سے مرادیہ ہے کہ مدلازم کسی حرف میں ہو (نہ کہ کلمہ میں) جیسے قرآن کریم میں بعض سورتوں کی ابتداء میں حروف مقطعات ہیں ، مثلاً: اَلَٓمّٓ ۔ اَلَٓمّٓرٰ ۔ اَلَٓمّصٓ۔ طٰسِٓمّ ٓ۔ ان حروف میں موجودمدکو’’مدلازم حرفی‘‘ کہاجاتاہے،کیونکہ یہ مدکسی کلمہ میں نہیں ہے بلکہ حروف میں ہے ، اَلَٓمّ کوئی مستقل کلمہ نہیں ہے بلکہ حروف کامجموعہ ہے۔٭ مدّلازم کلمی وحرفی کی اقسام : پھراس مدّلازم کی گذشتہ دونوں اقسام(یعنی :کلمی اورحرفی)کی مزیددواقسام ہیں: