تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
الاعتماد علی المخرج،یعنی حرف کاتلفظ مکمل ہونے کے ساتھ ہی فوراً آوازبھی موقوف ہوجائے (رُک جائے)٭شدّت کے حروف : شدت کے آٹھ حروف ہیں جوکہ اس مجموعہ میں یکجاہیں (أجد ، قط ، بکت)(۴) رخاوہ : (بمقابلہ : شدّت)٭ لفظی معنیٰ : اللّین یعنی : نرمی اورکمزوری ۔٭اصطلاحی معنیٰ : جریان الصوت عند النطق بالحرف لضعف الاعتماد علی المخرج،یعنی حرف کے تلفظ کے وقت تلفظ کے اختتام پرپہنچ جانے کے باوجودآوازکاجاری رہنا،آوازمیں طاقت یاسختی کی بجائے کچھ نرمی یاکمزوری کی کیفیت ہو،گویایہ آوازغیراختیاری طورپربس خودبخودہی نکلی جارہی ہے اورحرف کے تلفظ کے بعدبھی اس کاکچھ بچاہوااثرمحسوس ہورہاہے ۔٭ رخاوہ کے حروف : یہاں (شدت ورخاوت کے بیان میں)یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ چندحروف ایسے بھی ہیں کہ جن میں نہ تومکمل شدت ہے اورنہ ہی مکمل رخاوت ہے،بلکہ ’’توسط‘‘یعنی شدت ورخاوت کے درمیان کی کیفیت ہے،یہ(پانچ) حروف : ل۔ن۔ع۔م۔ر۔ہیں۔ لہٰذا’’شدت‘‘ کے آٹھ حروف (اجد قط بکت) اور’’ توسط‘‘ کے پانچ حروف: (ل۔ن۔ع۔م۔ر)کے سواباقی تمام (پندرہ ) حروف ’’رخاوت‘‘ کے ہیں۔(۵) استعلاء :٭ لفظی معنیٰ : ارتفاع ، یعنی : بلندی۔