تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
صفات ِحروف کابیان : الصفۃ : کَیفِیّۃٌ عَارِضَۃٌ لِلحَرفِ عِندَ حُصُولِہٖ فِي مَخرَجِہٖ ، یعنی کسی بھی حرف کواس کے مخرج سے درست طریقہ سے اداکرتے وقت (یعنی اس کے تلفظ کے وقت)اس کی ایک مخصوص کیفیت یاحالت ہوتی ہے جواسے دوسرے حروف سے جدااورمختلف بناتی ہے ، اسی چیزکانام حروف کی صفات ہے۔ان صفاتِ حروف کی دوقسمیں ہیںجن کامختصربیان درجِ ذیل ہے : (۱) صفات متضادہ اصلیہ لازمہ (۲) صفات غیرمتضادہ ۔(۱) صفات متضادہ اصلیہ لازمہ : صفات متضادہ سے وہ صفات مرادہیں جن میں سے ہرصفت کی ضدیااس کی الٹ موجودہے ، یعنی ہرصفت کے مقابلے میں ایک ایسی صفت موجودہے جواس کے بالکل الٹ اوربرعکس ہے ،لہٰذا کسی ایک ہی حرف میں بیک وقت یہ دونوں صفات موجودنہیں ہوسکتیں،چنانچہ یہ پانچ صفات ہیں ، اورجیساکہ ابھی بیان کیاگیاکہ ان میں سے ہرصفت ایسی ہے کہ اس کے بالمقابل یااس کے برعکس ایک اورصفت بھی موجودہے، لہٰذایہ کُل دس صفات ہوگئیں ، اورچونکہ حروفِ تہجی میں سے ہرحرف میں ان میں سے کسی ایک صفت کی موجودگی لازمی ہے اس لئے صفات متضادہ کو’’اصلیہ لازمہ‘‘ کہاجاتاہے۔ ٭ان صفاتِ متضادہ اصلیہ لازمہ کاتذکرہ اس طرح ہے :