تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
’ ’حروفِ حلقی ‘‘ بھی کہاجاتاہے ، کیونکہ ان کامخرج حلق سے ہے، طلبہ کی سہولت کیلئے ان حروف کومندرجہ ٔ ذیل کلمات کے مجموعہ میں یکجا کردیاگیاہے: أَخِي ھَاکَ عِلماً حَازَہٗ غَیرُ خَاسِرٍیعنی ان کلمات میں سے ہرکلمہ کاپہلاحرف ’’ حروفِ اظہار‘‘ میں سے ہے، مثلاً : ’’أخی ‘‘ میں ہمزہ(ء)’’ھاک‘‘ میں ہا(ہ)’’علماً ‘‘ میںعین(ع) ، اسی طرح آخرتک۔٭اظہارکی چند مثالیں : نون ساکن کے بعد حرف اظہارکی چند مثالیں : اَنْعَمتَ ۔ یَنْھَونَ۔ یَنْأونَ۔ اِنْ ھٰذا۔ تنوین کے بعد حرفِ اظہارکی چندمثالیں : کُفُواًاَحَد۔ اَجرٌعَظِیم۔ لَطِیفٌ خَبِیر۔مشقی سوالات : (۱) نون ساکن اورتنوین کے کتنے احکام ہیں؟ (۲) اظہارکے کیامعنیٰ ہیں؟ (۳) اظہارکب ضروری ہے؟ (۴) حروفِ اظہارکتنے اورکون کون سے ہیں؟ (۵) حروفِ اظہارکواس نام کے علاوہ اورکس نام سے یادکیاجاتاہے؟ (۶) نون ساکن میں اظہارکی چندمثالیں بیان کیجئے۔ (۷) تنوین میں اظہارکی چندمثالیں بیان کیجئے۔