تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۲) قرآنِ کریم کی اہمیت : تمام کتب الٰہیہ پرمکمل یقین واعتقاد دین کے ان اہم ترین اوربنیادی عقائد میں سے ہے جنہیں ’’ارکانِ ایمان ‘‘ کہاجاتاہے ،اورقرآن کریم تو ان تمام سابقہ کتابوں میں سب سے اہم ترین اورآخری کتاب ہے،لہٰذااس سے قرآن کریم کی اہمیت وعظمت اوراس کامقام ومرتبہ خوب واضح ہوجاتاہے۔(۳) قرآنِ کریم کی فضیلت : جس طرح اس بات میں کسی شک و شبہہ کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کامقام ومرتبہ تمام کائنات میں سب سے بلندوبرتراوراعلیٰ وارفع ہے بالکل اسی طرح اس کے کلام کامقام ومرتبہ بھی باقی ہرکلام کے مقابلے میں انتہائی بلندوبرتراوراعلیٰ وارفع ہے، کیونکہ جب خالق کامقام ومرتبہ مخلوق سے زیادہ ہوگاتویقینااس (خالق) کے کلام کامقام ومرتبہ بھی مخلوق کے کلام سے زیادہ وبرترہوگا، یہی بات رسول اللہ ﷺ کے اس ارشادسے واضح ہے : ٭(فَضْلُ کَلَاْمِ اللّہِ عَلی سَائِرِ الْکِلَاْمِ کَفَضْلِ اللّہِ عَلیٰ خَلْقِہ)(۱) ترجمہ: (اللہ تعالیٰ کے کلام کوباقی ہرکلام کے مقابلے میں اسی طرح فضیلت وبرتری حاصل ہے جس طرح اللہ کواپنی تمام مخلوقات پرفضیلت وبرتری حاصل ہے) ٭نیزارشاد فرمایا:(خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرآنَ وَ عَلَّمَہ(۲) ترجمہ: (تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جنہوں نے قرآن سیکھااورسکھایا) ٭نیزفرمایا: (اِقْرَؤوْ الْقُرْآنَ فَاِنَّہٗ یَأتِيْ یَوْمَ الْقِیَاْمَۃِ شَفِیْعاًلِأصْحَاْبِہ)(۳) ------------------------------ (۱) ترمذی [۲۹۲۶] (۲) بخاری[۴۷۳۹] وغیرہ۔ (۳) مسلم[۸۰۴]