تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
٭ ادغام کی اقسام : ادغام کی دوقسمیں ہیں:(۱) غنّہ کے ساتھ ادغام (۲) غنّہ کے بغیرادغام ۔(۱) غنّہ کے ساتھ ادغام کابیان : (اسے ادغامِ ناقص بھی کہاجاتاہے) اس سے قبل یہ بات گذرچکی ہے کہ حروف ِ ادغام یرملون ( یعنی:ی۔ر۔م۔ل۔و۔ن) ہیں۔ ان حروفِ ادغام میں سے ’’ ینمو‘‘ (یعنی: ی۔ن۔م۔و) کوعلیحدہ کرلیاجائے، باقی رہ جائیں گے: ’’ل‘‘ اور ’’ر‘‘ ۔ ٭پہلے مجموعہ ء حروف یعنی: ’’ ینمو‘‘ (ی۔ن۔م۔و) میں سے کوئی حرف اگرنون ساکن یاتنوین کے بعدآجائے تواس صورت میں نون ساکن یاتنوین میں پہلی قسم کاادغام ہوگا، یعنی غنّہ کے ساتھ ادغام، جسے ادغامِ ناقص بھی کہاجاتاہے۔٭ غنّہ کے معنیٰ : غنّہ سے مرادیہ ہے کہ کسی حرف کے تلفظ کے وقت آوازقدرے ناک سے نکالی جائے ،نیزاسے دوحرکتوں کی مقدار(یعنی تقریباً دوتک گنتی گننے یاانگلی کودوبارکھولنے یابندکرنے کی مقدارکے برابر) کھینچ کرپڑھاجائے۔٭ غنّہ کے ساتھ ادغام کیچندمثالیں : نون ساکن میں ادغام کی مثالیں : فَمَن یَّعمَل۔ وَ اِن مِّن شَيئٍ۔ اِن نَّفَعَتِ الذِّکریٰ۔ تنوین میںادغام کی مثالیں : یَومَئذٍ نَّاعِمَۃ ۔ جَنَّۃً وَّ حَرِیراً۔ لُؤلؤاً مَّنثُوراً۔