تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
بسم اللّہ الرحمٰن الرحیمتعارفِ قرآن :(۱) قرآنِ کریم کی تعریف : ’’قرآن‘‘ کے لفظی معنیٰ ہیں: پڑھنا(یا: پڑھی جانے والی کتاب) جبکہ قرآن کی شرعی تعریف اہلِ علم نے یوں بیان کی ہے : (القرآن کلام اللّہ المُعجز المُنزَّل علی النبيّ محمّدٍ ﷺ ، المنقول عنہ تواتراً ، و المتعبَّد بہٖ تلاوۃً)(۱) یعنی: قرآن کریم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کامُعجز کلام ہے (۲)جو(اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے)حضرت محمد ﷺ کی طرف نازل کیاگیا،جوکہ رسول ﷺ سے (ہم تک) تواترکے ساتھ منقول ہے(۳)اورجس کی تلاوت کے ذریعہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی عبادت کی جاتی ہے(۴) ------------------------------ (۱)ملاحظہ ہو: المنارفی علوم القرآن،از: محمدعلی الحسن،صفحہ:۷۔ نیز: مباحث فی علوم القرآن،از: صبحی الصالح،صفحہ:۲۱، وغیرہ۔ (۲) مُعجز سے مرادیہ ہے کہ اس [قرآن] میں صفتِ اعجازپائی جاتی ہے،تفصیل ’’قرآن کریم کے امتیازی اوصاف‘‘ کے بیان میں صفحہ :۱۵پرملاحظہ ہو۔ (۳) یعنی عہدِرسالت سے آج تک ہردورمیں قرآن سیکھنے اورسکھانے والوں اوریہ سلسلہ آگے بڑھانے والوں کی اتنی بڑی تعدادموجودرہی ہے کہ بیک وقت ان سب کاکسی غلط بات پرمتفق ہوجانامحال اورناممکن ہے۔ (۴) یعنی قرآن کریم کی محض تلاوت بھی اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی عبادت ہے، قرآن کے علاوہ اورکسی کتاب کویہ خصوصیت اوریہ شرف حاصل نہیں۔