تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
تلاوتِ قرآنِ کریم کے آداب : (۱) قرآن کریم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کامقدس کلام ہے، اورتلاوتِ قرآن کریم کے دوران بندہ درحقیقت اپنے خالق ومالک سے ہمکلام اوراس سے ملاقات ومناجات میں مشغول ہوتاہے،دنیامیں کسی بادشاہ یااعلیٰ حیثت ومرتبہ والے کسی انسان سے ملاقات کے وقت مناسب ہیئت اختیارکی جاتی ہے، آدابِ ملاقات نیزآدابِ گفتگوکی رعایت رکھی جاتی ہے، جبکہ اللہ توبادشاہوں کابادشاہ ہے ، احکم الحاکمین اورالحیّ القیّوم ہے، اس کی بادشاہت توہمیشہ سے ہے اورہمیشہ رہنے والی ہے، زمین وآسمان کے تمام خزانے اسی کے قبضہء قدرت میں ہیں،لہٰذا اس سے ہمکلامی اور ملاقات ومناجات کے وقت آداب ِ ملاقات کامکمل اہتمام والتزام ہوناچاہئے، اس سلسلہ میں چندآداب کامختصرتذکرہ درجِ ذیل ہے:(۱) اخلاص نیت : قرآن کریم میں ارشادہے: {وَمَاْ أُمِرُوْا اِلَّالِیَعْبُدُوْا اللَّہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ} ترجمہ: (انہیں اس کے سواکوئی حکم نہیں دیاگیاکہ صرف اللہ کی عبادت کریں اسی کیلئے دین کوخا لص رکھیں)(۲) نیزارشادہے: {قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُکِيْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاْتِيْلِلّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ} ترجمہ:(آپ فرمادیجئے کہ بیشک میری نمازاورمیری ساری عبادت اورمیراجینااورمیرامرنا یہ سب خالص اللہ ہی کیلئے ہے جوسارے جہاں کامالک ہے)(۳) ------------------------------ (۱)تفصیل کیلئے ملاحظہ ہو:التبیان فی آداب حملۃ القرآنتألیف: امام یحییٰ بن شرف النووی رحمہ اللہ۔ (۲) البیّنہ[ ۵] (۳) الانعام[۱۶۲] (۳) بخاری[۱]