تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۲) ادغام : نون ساکن اورتنوین کے چاراحکام میں سے دوسراحکم ادغام ہے۔٭ادغام کی تعریف : ادغام کے لفظی معنی ہیں: الادخال ،یعنی دوچیزوں کواس طرح سے ملادیناکہ وہ ایک ہوجائیں، جبکہ یہاں علمِ تجوید کی اصطلاح میں ادغام کے معنیٰ ہیں : ادخال حرف ساکن بحرف متحرک بحیث یصیران حرفاً واحداً من جنس الثاني مُشدّداً ،یعنی کسی ساکن حرف کومتحرک حرف کے ساتھ اس طرح ملاکرپڑھاجائے کہ وہ دونوں ایک ہی ہوجائیں ،البتہ پڑھتے وقت آوازدوسرے حرف کی آئے ،نیزیہ کہ دوسرے حرف کو(ادغام کی علامت کے طورپر) مشدد (تشدیدکے ساتھ) پڑھاجائے۔٭ادغام کے مواقع : نون ساکن یاتنوین کے بعدجب حروفِ ادغام میں سے کوئی حرف واقع ہوتو نون ساکن یاتنوین کواس حرفِ ادغام میں مُدغم کردیاجائیگا، یعنی اسے اس حرفِ ادغام کے ساتھ ملاکراس طرح پڑھاجائیگاکہ صرف ایک ہی حرف یعنی دوسرے حرف(جوکہ حرفِ ادغام ہے) کی آوازغالب ہوجائے۔٭حروفِ ادغام : حروفِ ادغام چھ ہیں ، جوکہ ’’ یرملون ‘‘ میں جمع ہیں، یعنی: ی۔ ر۔ م ۔ ل ۔ و ۔ ن ۔