تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
مخارج ِحروف کابیان : ’’مخارج‘‘ مخرج کی جمع ہے،جس کے لفظی معنیٰ ہیں خروج کی جگہ ، یعنی نکلنے کی جگہ۔ جبکہ یہاں علمِ تجویدکی اصطلاح میںمخارجِ حروف سے مرادانسان کے منہ کے وہ مختلف حصے یا مقامات ہیں جہاں سے مختلف حروف کی آوازنکلتی ہے ،اوریوں ہرحرف کی آوازاپنے مخصوص مخرج سے نکلنے کی وجہ سے باقی تمام حروف کی آوازسے مختلف وممتازمحسوس ہوتی ہے۔٭فائدہ : کسی حرف کامخرج معلوم کرنے کاآسان طریقہ یہ ہے کہ اس حرف کوساکن (یامُشدّد)کرکے اس سے پہلے الف لگاکرپڑھاجائے ،اسے پڑھتے وقت جس جگہ آخرمیں جاکرزبان ٹھہرجائیگی وہی اس حرف کامخرج ہوگا، جیسے : أَبْ ۔ أَخْ ۔ أمْ ۔ أفْ ۔ أشْ۔ أقْ۔ وغیرہ۔٭مخارجِ حروف کی تعداد : مخارجِ حروف کی کُل تعدادسترہ ہے ،اوریہ سترہ مخارج دراصل انسان کے منہ میں موجودپانچ مختلف مقامات میں واقع ہیں،جن کی تفصیل درجِ ذیل ہے : (۱)جوف یعنی منہ کاخالی حصہ(۲)حلق یعنی گلا(۳)لسان یعنی زبان(۴) شفتان یعنی دونوں ہونٹ(۵) خیشوم یعنی ناک۔ ٭مذکورہ بالاپانچ مقامات میں موجودسترہ مختلف مخارج سے اداہونے والے حروف اوران کے مخارج کے بارے میں تفصیل اس طرح ہے: