تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
لہٰذااس مدلازم حرفی کو’’مثقل‘‘کہاجائے گا۔(ب) مدلازم حرفی مخفف : اس سے مرادیہ ہے کہ مدِلازم حرفی میں حرفِ مدکامابعد مخفف ہو(یعنی اس پرتشدیدنہو) مثلاً : اَلٓرٰ ۔ ق ٓ ۔ نٓ ۔ حٰمٓ ۔ ان مثالوں کی وضاحت کیلئے مثلاً قٓ کودیکھئے ، اصل میں قَاْفْ ہے ، اس میں حرف مدیعنی الف ماقبل مفتوح موجودہے (قَاْ)اورپھراس حرفِ مد(قَاْ)کے بعدحرفِ ساکن(فْ)بھی موجودہے ، جس کاسکون عارضی نہیں بلکہ اصلی ولازمی ہے،لہٰذایہاں مدلازم ہوگا، چونکہ یہ مدکسی کلمہ میں نہیں بلکہ حرف میں ہے اس لئے یہ مدلازم حرفی ہے، اورچونکہ حرفِ مدکے بعدموجودسببِ مدیعنی حرفِ ساکن پرتشدیدنہیں ہے اس لئے یہ مدلازم حرفی مخفف ہے ۔مَد کے احکام کا خلاصہ : (۱) مد کے معنیٰ ہیں کھینچنایاکسی حرف کوطول دے کرپڑھنا۔ (۲) حروفِ مد تین ہیں : الف ماقبل مفتوح۔ واوماقبل مضموم ۔ یا ماقبل مکسور۔ (نُوْحِیْھِاْ) (۳) مد کی دوقسمیں ہیں (الف) اصلی یاطبیعی(ب) فرعی۔ (۴) مداصلی یاطبیعی خودبخودہوتاہے ، اس کیلئے کسی سبب یاوجہ کی ضرورت نہیں (نُوْحِیْھِاْ) (۵) مداصلی یاطبیعی کے ملحقات یہ ہیں: مدعوض (عَلِیماً حَکِیماً)مدبدل (آمَنُوْا) مدتمکین (حُیِّیْتُمْ) مدصلہ صغریٰ (بَلَی اِنَّ رَبَّہٗ کَانَ بِہٖ بَصِیْرا) (۶) مدفرعی خودبخودنہیں ہوتا،بلکہ کسی سبب کی موجودگی کی وجہ سے ہوتاہے۔ (۷) مدفرعی میں اسبابِ مد دوہیں (۱) حرفِ مدکے بعدہمزہ(ء) کی موجودگی(۲) حرفِ مدکے بعدسکون کی موجودگی۔