تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
٭…(۱) جوف : (اس میں ایک مخرج ہے) جوف یعنی: منہ کاخالی حصہ تینوں حروفِ مدکامخرج ہے، یعنی : الف ساکن ماقبل مفتوح ،واوساکن ماقبل مضموم، یاساکن ماقبل مکسور، جوکہ نُوحیْھَاْ میں جمع ہیں، نیزان کی مثال ئَ اْ ۔ ئِ یْ ُ ۔ أُ وْ ۔بھی ہے ، ان حروف کے تلفظ کے وقت زبان یامنہ کاکوئی حصہ کسی دوسرے حصے سے ٹکراتا،نہیں ہے ،بلکہ بس منہ کھلاہی رہ جاتاہے، ان حروف کوحروفِ مدّہ ، نیز حروفِ علّت بھی کہاجاتاہے۔٭…(۲) حلق : (اس میں تین مخارج ہیں) حلق یعنی :گلا،یہ ان چھ حروف کامخرج ہے جنہیں حروفِ حلقی کہاجاتاہے،حلق میںدرجِ ذیل تین مخارج ہیں: (۱) أقصیٰ الحلق:یعنی حلق کابالکل آخری یانچلاحصہ جوسینے سے متصل ہے، یہ ’’ہمزہ ‘‘ اور ’’ہا‘‘ کامخرج ہے۔ (۲) وسط الحلق: یعنی حلق کادرمیانی حصہ ،یہ ’’ع‘‘ اور ’’ح‘‘ کامخرج ہے۔ (۳) أدنیٰ الحلق:یعنی حلق کااگلا یا ابتدائی حصہ جوکہ منہ کے قریب ہے، یہ ’’غ‘‘ اور’’خ ‘‘ کامخرج ہے۔٭…(۳) لسان (زبان ) : (اس میں دس مخارج ہیں) زبان میںدرجِ ذیل دس مختلف مقامات میں کل اٹھارہ حروف تہجی کے مخارج موجودہیں: (۱) زبان کاانتہائی آخری یاعقبی حصہ جوکہ حلق کی طرف ہے، اورجوکہ اوپرسے تالوکے اس عقبی یاآخری حصہ سے ٹکراتاہے جہاں کواموجودہے،یہ جگہ حرف ’’ق‘‘کامخرج ہے، کواگوشت کے اسچھوٹے سے ٹکڑے کوکہاجاتاہے جوکہ منہ میں تالوکے بالکل آخرمیں اوپر