تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
قلے : وقف بہترہے۔ س : (یا: سکتہ)یعنی سانس لئے بغیرمعمولی ساوقفہ۔٭فائدہ : علاماتِ وقف (یارموزِ اوقاف)کے بیان میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ مختلف کتبِ تجویدمیں نیزقرآن کریم کے مختلف نسخوں کے آخرمیںان مذکورہ رموزکے علاوہ مزیدچندرموزکاتذکرہ بھی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ محض تکلف ہے اورتکرارہے، کیونکہ ان میں سے بہت سے رموزہم معنیٰ ہیں، مثلاً : م ۔ قف ۔ وقفۃ ۔ وغیرہ، لہٰذااس تکلف سے بچتے ہوئے محض ضروری رموزکے بیان پراکتفاء ہی بہترہے۔٭فائدہ : ۱۳۴۲ھمیں مصرمیں ایک لجنہ(کمیٹی) اس مقصدکیلئے تشکیل دی گئی کہ علاماتِ وقف میں موجودتکلف اورتکرارسے بچنے کی غرض سے ان میں سے چندضروری علامات کواختیارکرکے باقی غیرضروری علامات کوترک کردیاجائے،چنانچہ اس لجنہ نے جن علامات یارموزکواختیارکیاوہ درجِ ذیل ہیں: م ۔ لا۔ ج ۔ صلی ۔ قلی ۔ س ۔ (۱) ٭٭٭ ------------------------------ (۱) ملاحظہ ہو: فنّ التجوید ، از: عزت عبید الدعّاس، صفحہ: ۱۰۰۔