تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
٭اصطلاحی معنیٰ : ارتفاع اللّسان عند النطق بالحرف الی الحنک الأعلیٰ ،یعنی حرف کے تلفظ کے وقت زبان کااوپرتالوکی طرف اٹھنا، یعنی ان حروف کوہمیشہ پُر(موٹا کرکے) پڑھناضروری ہے۔٭ استعلاء کے حروف : حروف ِ استعلاء سات ہیں جوکہ اس مجموعہ میں یکجاہیں (خُصَّ ضَغْطٍ قِظْ) ملاحظہ : اس سے قبل تفخیم وترقیق کے بیان میںبھی [صفحہ:۴۸] یہ بات گذرچکی ہے۔(۶) استفال : (بمقابلہ: استعلاء)٭لفظی معنیٰ : انخفاض یعنی: پستی، استعلاء کے معنیٰ تھے : بلندی ، جبکہ اس کے برعکس استفال کے معنیٰ ہیں نشیب یا پستی ۔٭اصطلاحی معنیٰ : انخفاض اللّسان عند خروج الحرف من الحنک الی قاع الفم ، یعنی حرف کے تلفظ کے وقت زبان کاتالوکی طرف سے نیچے منہ کے درمیانی حصہ کی طرف آنا۔٭ استفال کے حروف : کُل اٹھائیس حروف تہجی میں سے سات حروف استعلاء (خُصَّ ضَغْطٍ قِظْ) علیحدہ کردینے کے بعد باقی ماندہ تمام اکیس حروف ’’حروفِ استفال‘‘ ہیں۔(۷) اطباق :٭لفظی معنیٰ : الصاق یعنی چپکانا۔٭اصطلاحی معنیٰ : اِلصَاق اللّسان و اِطباقُہ علی ما یقابلہ من الحَنَک الأعلیٰ