تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
ترجمہ:(اللہ سبحانہ وتعالیٰ بہت سی قوموں کواس قرآن [پرعمل] کی وجہ سے سربلندی عطا فرمائیگا، جبکہ دوسری بہت سی قوموں کو[اس قرآن سے غفلت واعراض کی وجہ سے]گرادے گا)(۱) لہٰذایقیناقرآن کریم کی تلاوت ،اس کی آیات میں غوروفکر،اس کے معانی و مطالب میں تدبراورپھراپنی عملی زندگی میںقرآنی تعلیمات پرعمل کی مخلصانہ کوشش وجدوجہدہرمسلمان کیلئے اہم ترین دینی فریضہ ہے۔ البتہ یہاں یہ بات بھی ذہنوں میں رہے کہ کتاب اللہ کی صرف تلاوت ہی مقصودنہیں ہے ، بلکہ ارشادِخداوندی {وَرَتِّلِ القُرآنَ تَرتِیلاً}(۲) یعنی(قرآن کوٹھہرٹھہرکرپڑھاکیجئے) کاتقاضایہ ہے کہ ہماری تلاوت تلفظ کی غلطیوں سے پاک ہو،کیونکہ تلفظ کی غلطیوں کی وجہ سے بسااوقات معانی ومطالب ہی تبدیل ہوجاتے ہیں ، جس کی وجہ سے انسان تلاوتِ قرآن کے ذریعہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے اجروثواب اور رحمتوں اوربرکتوں کی بجائے گناہ وعقاب کامستحق ہوگا،لہٰذایہ بات انتہائی ضروری ہے کہ ہماری تلاوت تلفظ کی غلطیوں سے پاک اوراحکامِ تجویدکے مطابق ہو۔ احکامِ تجویدکے موضوع پربلاشبہ ماہرینِ فن کی قدیم وجدیدمایۂ نازاورجامع ومفیدکتب عربی اوراردودونوں ہی زبانوں میں بکثرت موجودومیسرہیں، لہٰذااس موضوع پرمزیدکچھ تحریرکرنے کی بظاہرکوئی ضرورت تونہیں تھی، البتہ اس کے باوجودیہ مختصرسی کتاب بس وجودمیں آہی گئی ۔۔۔، اس کی وجہ یہ ہوئی کہ دل میں ایک حسرت سی پیداہوئی کہ شاید(اللہ کرے) اسی طرح ہی مجھ جیسے ناکارہ انسان کوبھی ’’کتاب اللہ‘‘ کے ساتھ ٹوٹی پھوٹی سی ------------------------------ (۱)مسلم[۸۱۷ ] (۲) المزمّل [۴]