تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۱۷) مدعارض للسکون کے ساتھ ہی مدلین (یعنی:’’ی‘‘ ساکن ماقبل مفتوح اور ’’و‘‘ ساکن ماقبل مفتوح ٗجس کے بعدایساحرف ہوجومحض وقف کی وجہ سے عارضی طورپرساکن ہوگیاہو) بھی ملحق ہے،یعنی اس کابھی یہی حکم ہے (خَوْفْ ۔ بَیْتْ) (۱۸) مدلازم یہ ہے کہ حرفِ مدکے بعدایساساکن حرف ہوجس پرسکون اصلی اورلازمی ہو(یعنی وقف اوروصل [اس پررُک کرپڑھنایاملاکرپڑھنا]دونوں حالتوں میں وہ سکون برقرارہو) (اَلْحَٓاْقَّۃ۔ اَلْطَّٓاْمَّۃ۔ اَلصَّٓاْخَّۃ) (۱۹)مدلازم کوطول (اشباع) کے ساتھ پڑھناضروری ہے۔ (۲۰) مدلازم کی دوقسمیں ہیں : (الف) کلمی،یعنی: حرفِ مداوراس کے بعدساکن حرف دونوں کسی کلمہ میں ہوں (اَلْطَّٓاْمَّۃ) (ب)حرفی،یعنی: حرفِ مداوراس کے بعدحرفِ ساکن دونوں کسی مستقل کلمہ میں نہ ہوں بلکہ علیحدہ حروف میںہوں (اَلَٓمّٓ) (۲۱) مدلازم کلمی ٗنیزحرفی کی پھردوقسمیں ہیں : (الف) کلمی مثقل ،یعنی: جب کسی حرفِ مد کے بعدحرف ساکن مشدّدہو،اوریہ کیفیت کسی مستقل کلمہ میں ہو ٗنہ کہ حروف میں (اَلْحَٓاْقَّۃ۔ اَلْطَّٓاْمَّۃ۔ دَٓابَّۃ) (ب) کلمی مخفف،یعنی : جب حرفِ مد کے بعدحرف ساکن مخفف ہو ٗیعنی مشدّدنہ ہو ٗ اوریہ کیفیت کسی مستقل کلمہ میں ہو ٗنہ کہ حروف میں (آلْآٰنَ) (ج)حرفی مثقل:یعنی حرفِ مدکے بعدحرف ساکن مشددہو ٗ اوریہ کیفیت حروف میں ہو ٗنہ کہ کسی مستقل کلمہ میں (اَلَٓمّٓ)