تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
(۸) سببِ اول یعنی: حرفِ مدکے بعدہمزہ کی موجودگی کی وجہ سے مدّ متصل (جَٓاْئَ ۔ شَٓاْئَ)اورمدمنفصل( یَاْأَیُّھَاْ۔ اَلَّذِيْ أَحْسَنَ)وجودمیں آئے۔ (۹) مدمتصل میں حرفِ مداورسببِ مدیعنی ہمزہ دونوں ایک ہی کلمہ میں ہوتے ہیں (جَاْئَ )جبکہ مدمنفصل میں حرفِ مداورسببِ مددونوںدوعلیحدہ کلمات میں ہوتے ہیں( اَلَّذِيْ أَحْسَنَ) (۱۰) مدمتصل کومدواجب بھی کہاجاتاہے کیونکہ اس میں توسط یعنی چارحرکات کی مقدارمدواجب (یعنی ضروری) ہے۔ (۱۱) مدمنفصل کومدجائزبھی کہاجاتاہے،کیونکہ اس میںتوسط ضروری نہیں بلکہ جائزہے،یعنی قصراورتوسط دونوں جائزہیں۔ (۱۲)مدمنفصل کے ساتھ مدصلہ کبریٰ بھی مُلحق ہے(مَاْلَہٗ أَخْلَدَہ) (۱۳) صلہ صغریٰ اورصلہ کبریٰ میں فرق یہ ہے کہ صلہ صغریٰ کومداصلی کی طرح صرف قصرکے ساتھ پڑھاجائیگا،جبکہ صلہ کبریٰ میں مدمنفصل کی طرح قصراورتوسط دونوں جائزہیں،نیزصلہ کبریٰ میں ضروری ہے کہ اس کامابعدہمزہ ہو(مَاْلَہٗ أَخْلَدَہ)جبکہ صلہ صغریٰ میں ایسی کوئی شرط نہیں(مَاْلَہٗ یَتَزَکَّیٰ) (۱۴) وہ مدفرعی جوحرفِ مدکے بعدسکون کے سبب سے ہواس سے مدعارض للسکون اورمدلازم وجودمیں آئے۔ (۱۵) مدعارض للسکون یہ ہے کہ حرفِ مدکے بعدایسامتحرک حرف ہوجووقف کی وجہ سے عارضی طورپرساکن ہوگیاہو (اَلْعَاْلَمِیْنْ) (۱۶) مدعارض للسکون میں قصر،توسط اورطول(اشباع) تینوں صورتیں جائزہیں۔