تجوید القرآن |
وسٹ بکس |
|
ترجمہ: (قرآن کریم کی[خوب زیادہ] تلاوت کیاکرو،کیونکہیہ[قرآن] قیامت کے روزاپنے ساتھیوں [یعنی قرآن کی تلاوت کرنے والوں] کیلئے شفیع [یعنی سفارش کرنے والا] بن کرآئیگا) ٭نیزارشادہے : (مَااجْتَمَعَ قَومٌ فِی بَیْتٍ مِنْ بُیُوتِ اللّہِ یَتلُونَ کِتَابَ اللّہِ وَ یَتَدَارَسُونَہ بَیْنَھُمْ اِلّا نَزَلَتْ عَلَیْھِمِ السَّکِیْنَۃُ وَغَشِیَتْھُمُ الْرَّحْمَۃوَحَفَّتْھُمُ المَلَائِکَۃوَ ذَکَرَھُمُ اللّہُ فِی مَنْ عِنْدَہ)(۱) ترجمہ : (جب بھی کچھ لوگ اللہ کے گھروںمیں سے کسی گھر[یعنی مسجد]میں جمع ہوکراللہ کی کتاب[قرآن کریم] کی تلاوت اوراس کی درس وتدریس میں مشغول ہوتے ہیں تو ان پر[اللہ کی طرف سے] سکون واطمینان کی نعمت نازل ہوتی ہے اورانہیں [اللہ کی طرف سے]رحمت ڈھانپ لیتی ہے، اورفرشتے انہیں گھیرلیتے ہیں اوراللہ ان کاتذکرہ ان لوگوں کے سامنے فرماتاہے جواللہ کے پاس ہیں (یعنی اللہ تعالیٰ آسمانوں میںفرشتوں کے سامنے بطورِ تعریف اپنے ان بندوں کاتذکرہ فرماتاہے) ٭نیزارشادہے:(اِنَّ الَّذِي لَیسَ فِي جَوفِہٖ شَیُٔ مِنَ القُرآنِ کَالبَیتِ الخَرِبْ)(۲) ترجمہ: (جس کسی کے سینے میں قرآن میں سے کچھ بھی نہ ہو[یعنی قرآن کاکچھ حصہ بھی یادنہ ہو]وہ ویران گھرکی مانندہے) ------------------------------ (۱) مسلم [۲۶۹۹] (۲) ترمذی[۲۹۱۳]